Rahmatullah
Bharat Express News Network
My personal credibility is at stake: میری ذاتی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے، آپ عدالت کو دھوکہ نہیں دے سکتے:چیف جسٹس
چیف جسٹس نے زور دیا کہ ان کی ذاتی ساکھ خطرے میں ہے ۔ اس لئے عدالت کو مقدمات کی فہرست کے لیے معیاری طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ میری ذاتی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ مجھے سب کے لیے معیاری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔
Installation of Rani Lakshmi Bai statue in Shahi Idgah Park: رانی لکشمی بائی کے مجسمہ سے نماز میں کیوں دقت ہوگی؟ دہلی کے شاہی عیدگاہ میں مجسمہ کی مخالفت پر عدالت کا سخت تبصرہ
دہلی کے شاہی عیدگاہ پارک میں رانی لکشمی بائی کا مجسمہ نصب کرنے کے تنازعہ پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے سخت تبصرہ کیا اور کہا کہ رانی لکشمی بائی کے مجسمہ سے نماز میں کیا دقت آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 1857 کی جنگ اور اس میں رانی لکشمی بائی کے کردار کو فراموشش نہیں کرسکتے۔
Iran Will Not Send Troops to Lebanon: حالت جنگ میں لبنان کو ایران نے دیا جھٹکا،اسرائیل کے خلاف افواج بھیجنے سے کردیا انکار
ناصر کینانی نے کہا کہ ’صہیونی حکومت حالیہ برسوں میں متعدد شکستوں کی وجہ سے مزاحمتی گروپوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ’لبنان میں فضائی حملوں اور امریکی بموں کا استعمال دیکھا گیا۔
Israel has started ground offensive in Lebanon: اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان میں بھی زمینی کاروائی کردی شروع،جنوبی لبنان کو بنایا نشانہ
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ان کے فوجی حالیہ مہینوں میں اس مشن کے لیے تربیت اور تیاری کر رہے تھے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اس گروپ پر اس وقت تک حملے جاری رکھے گا جب تک کہ سرحد پر بے گھر ہونے والے اسرائیلیوں کے لیے اپنے گھروں کو واپس جانا محفوظ نہ ہو جائے۔
Supreme Court on Bulldozer Action in Assam:یوگی کے بعد ہمنتا کے بلڈوزر پر بھی سپریم کورٹ نے لگائی روک،تین ہفتوں میں مانگا جواب
رپورٹ کے مطابق اس انہدامی کاروائی کے خلاف سونا پور کے ان لوگوں کی درخواست دائر کرتے ہوئے وکیل عدیل احمد نے کہا کہ ان کے گھروں کو پہلے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ ان کے گھروں کو اچانک غیر قانونی تعمیرات قرار دے کر بلڈوزر بھی بھیجے گئے۔
SC on Tirupati prasad controversy: بھگوان کو سیاست سے دور رکھیں،یہ عقیدت مندوں کی آستھا کا معاملہ ہے:سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ سبرامنیم سوامی یہاں عقیدت مند بن کر آئے ہیں۔ پریس میں جس طرح پرساد میں ملاوٹ کی خبریں آئی ہیں، اس کا اثر بہت دور تک پہنچے گا اور اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی خراب ہو سکتی ہے۔ یہ تمام معاملات انتہائی تشویشناک ہیں۔
Haryana Vijay Sankalp Yatra: یہ مودی کی نہیں ،اڈانی کی سرکار ہے اور ہریانہ کو ایسی حکومت منظور نہیں ہے،راہل گاندھی کی قیادت میں وجے سنکلپ یاترا شروع
راہل گاندھی نے کہا کہ موجودہ حکومت مودی کی حکومت یا عوام کی حکومت نہیں ہے بلکہ یہ اڈانی کی سرکار ہے اور ہریانہ میں اڈانی جیسے لوگوں کی حکومت نہیں چاہیے بلکہ ہریانہ میں کسانوں ،مزدوروں اور غریبوں کی سرکار چاہیے۔
Priyanka Gandhi Attack on BJP: ہریانہ میں بی جے پی جارہی ہے، کانگریس آرہی ہے، یہاں کے کسانوں کو بی جے پی نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس دیئے:پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہاں کے کسانوں کی بی جے پی نے بے عزتی کی ہے۔ کسانوں کو بی جے پی سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس ملے، لیکن ایم ایس پی پر کوئی قانونی ضمانت نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانگریس کی لہر نہیں ہے، یہ آپ کی عزت کی لہر ہے۔
Randeep Singh Surjewala criticized UP CM Yogi: اگر آدتیہ ناتھ کو زندہ رکھنا ہے تو برہمن سماج کو مارنا پڑے گا، سی ایم یوگی نے ہر ایک کو چن چن کر مارا ہے:رندیپ سرجے والا
سرجے والانے کہا کہ بی جے پی کی سچائی یہ ہے کہ کوئی ایسا سگا نہیں جس کو بی جے پی نے ٹھگا نہیں ۔ہریانہ میں برہمن برادری پر مظالم ہوئے، ہماری پڑوسی ریاست اتر پردیش میں یوگی حکومت میں برہمنوں پر ظلم ہر ضلع میں ایک داستان ہے۔ رندیپ سرجے والا کیتھل میں برہمن سماج کانفرنس میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کررہے تھے۔
Samajwadi Party MLA Mehboob Ali: مسلمانوں کی آبادی بڑھ گئی ہے ،اب تمہاری حکومت ختم ہونے والی ہے،ہم ضرور واپس آئیں گے:محبوب علی
محبوب علی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریزرویشن مخالف ہے محبوب علی نے دعویٰ کیا کہ ایس پی میں آئینی اصول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچا ہے۔