Bharat Express DD Free Dish

IAF Sergeant, BSF Sub-Inspector Martyred : جموں میں سرحد پار سے فائرنگ کے دوران ایئر فورس سارجنٹ سریندر کمار اورسب انسپکٹر محمد امتیاز شہید

پاکستانی فورسز نے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی یونٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد امتیاز شہید ہوگئے۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ امتیاز اپنی یونٹ کے سات دیگر اہلکاروں کے ساتھ زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے جموں کے علاقے میں شدت اختیار کرنے والی سرحد پار فائرنگ اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں بھارتی مسلح افواج کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا سارجنٹ اور ایک بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا سب انسپکٹر شامل ہیں۔ اس دوران بی ایس ایف کے سات دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قریب36 سالہ میڈیکل اسسٹنٹ سارجنٹ سریندر کمار موگا، جو آئی اے ایف کے 36 ونگ کے ساتھ تعینات تھے، ہفتے کی صبح سویرے ادھم پور ایئر بیس پر پاکستانی حملے میں شہید ہوگئے۔ موگا، جو اصل میں بنگلورو میں تعینات تھے، سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صرف چار دن پہلے ادھم پور منتقل کیے گئے تھے۔ راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے مہراداسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے موگا کے خاندان کو ضلعی حکام نے اس خبر سے آگاہ کیا۔ ان کی 65 سالہ والدہ نانو دیوی، بیوی سیما، اور دو بچوں کو انہون نے سوگوار چھوڑا ہے۔ جھنجھنو کے ضلعی کلکٹر رام آوتار مینا نے کہاکہ وہ آئی اے ایف کے 39ویں ونگ میں ادھم پور ایئر بیس پر تعینات تھے۔ ہفتے کی صبح پاکستانی حملے کے دوران وہ شہید ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موگا کا جسد خاکی اتوار کی شام تک جھنجھنو لائی جائے گی، اور خاندان کو ضروری امداد اور مالی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔

دوسری جانب، پاکستانی فورسز نے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی یونٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر محمد امتیاز شہید ہوگئے۔ بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ امتیاز اپنی یونٹ کے سات دیگر اہلکاروں کے ساتھ زخمی ہوئے تھے۔ امتیاز اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے، جبکہ دیگر زخمی اہلکار مستحکم ہیں اور قریبی طبی مرکز میں علاج حاصل کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، پاکستانی فورسز نے متعلقہ واقعات میں دو دیگر بھارتی فوجیوں کو بھی شہید کیا۔ صوبے دار میجر پون کمار، جو ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر تھے، پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں اپنی پوسٹ کے قریب ایک آرٹلری شیل کے پھٹنے سے شہید ہوگئے۔ 25 سالہ رائفل مین سنیل کمار، جو جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری سے تعلق رکھتے تھے، رات بھر جاری رہنے والی گولہ باری کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آر ایس پورہ سیکٹر میں شہید ہوگئے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read