گزشتہ ماہ22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے (6-7 مئی) کی درمیانی رات آپریشن سندور شروع کیاتھا، جس کے تحت پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس حملے میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ اب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پر بڑا بیان دیا ہے۔لکھنؤ میں براہموس ایرو اسپیس انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ آپریشن سندور کے ذریعے، ہندوستانی فوج نے دہشت گردوں کو جواب دیا، اس آپریشن کو انجام دے کر ہم نے دکھایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
‘आपरेशन सिंदूर’ सिर्फ़ एक सैन्य कार्रवाई भर नहीं है, बल्कि भारत की राजनीतिक, सामाजिक और सामरिक इच्छाशक्ति का प्रतीक है।
हमारे प्रधानमंत्री श्री @narendramodi ने स्पष्ट कर दिया है कि यह नया भारत है जो आतंकवाद के ख़िलाफ़ सरहद के इस पार और उस पार दोनों तरफ़ प्रभावी कारवाई करता है। pic.twitter.com/Lmoj3MrYey
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) May 11, 2025
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ‘آپریشن سندور پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیاتھا، بھارتی فوج نے پاکستان میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، لیکن پاکستانی فوج نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ پاک فوج نے مندروں، مساجد، گرودواروں اور گرجا گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ‘بھارتی فوج نے جرات اور بہادری کے ساتھ ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کے کئی فوجی اڈوں پر حملے کرکے منہ توڑ جواب دیا ہے، ہم نے نہ صرف سرحد سے ملحقہ فوجی اڈوں پر کارروائی کی بلکہ راولپنڈی تک بھارتی افواج کا ڈر محسوس کیا گیا جہاں پاکستانی فوج کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ پوری دنیا نے اڑی واقعے کے بعد ہندوستان میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کا جواب اس وقت دیکھا جب ہماری فوج نے پاکستان میں گھس کر سرجیکل اسٹرائیک کی، اور پھر پلوامہ کے بعد جب بالاکوٹ پر فضائی حملے کیے گئے تب بھی دنیا نے ہماری طاقت کا اندازہ لگایا اور اب دنیا دیکھ رہی ہے کہ پہلگام کے واقعے کے بعد ہندوستان نے کیسے پاکستان میں گھس کر متعدد حملے کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا ہندوستان ہے جو سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائی کرے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
