Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


بہادری کے لئے صدر کا تمغہ(پریزیڈنٹ میڈل فار گلینٹری -پی ایم جی)خدمت میں خصوصی امتیازی ریکارڈ کے لیے دیا جاتا ہے اور میڈل فار میریٹوریئس سروس (ایم ایس ایم) قابل قدر خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جس کا تعین  وسائل اور فرض  کے تئیں لگن سے ہوتا ہے۔

آجیویکا اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے روزی روٹی مشن کے ذریعے بہنوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک شاندار کام کیا ہے۔ ملک بھر میں 10 کروڑ بہنیں روزی روٹی مشن سے وابستہ ہیں۔

امت شاہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا تو اس کے پیچھے تین مقاصد تھے۔ پہلا ہدف ملک کے ہر بچے، نوجوان اور شہری کو جدوجہد آزادی کی پوری تاریخ یاد دلانا تھا۔ دوسرا ہدف تمام شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو آزادی کے 75 برسوں میں ملک کی کامیابیوں سے آگاہ کرنا تھا۔

سعودی عرب  کی سلطنت (کے ایس اے) کی جانب سے حج 2025 کے لیے ہندوستان  کے لیے 1,75,025 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔  حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے حج 2025  کے عازمین کی درخواستوں کو آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور پارلیمانی امور  کرن رجیجو نے  شروع کیا ۔ 

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ’’کچھ لوگ ہماری ترقی کی تیز رفتاری کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ وہ رکاوٹیں پیدا کرنا چاہتے ہیں، عدم استحکام لانا چاہتے ہیں۔ترنگے کی علامتی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مخالف قوتوں کے خلاف متحد ہونے کے لیے اس سے تحریک حاصل کریں ۔

خود کو سنت کہنے والے آسارام ​​پر ایک نابالغ کی عصمت دری کا الزام تھا جس میں وہ قصوروار پایا گیا تھا۔ متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ آسارام ​​نے 2013 میں اپنے جودھپور آشرم میں اس کی عصمت دری کی۔ وہ اس وقت نابالغ تھی۔ اس کی عمر صرف 16 سال تھی۔

ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا جلد اعلان ہو سکتا ہے۔ ہریانہ قانون ساز اسمبلی کی میعاد 3 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو 3 نومبر سے پہلے نئی حکومت تشکیل دینی ہے۔ ایسے میں کسی بھی وقت انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے۔

اجیت پوار نے کہا کہ وہ اپنی بیوی اور بہن کو بارامتی میں آمنے سامنے الیکشن نہیں لڑانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی بورڈ نے کیاتھا۔ ایک بار تیر چل جائے تو اسے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ لیکن میرا دل آج مجھے کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

گزشتہ مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت نے وقف بورڈ ترمیمی بل لوک سبھا میں پیش کیا تھا۔ کانگریس اور ایس پی سمیت کئی پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی۔ حکومت نے کہا کہ اس بل کے ذریعے وہ وقف بورڈ کے پورے عمل کو جوابدہ اور شفاف بنانا چاہتی ہے۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ اور دیگر چھ افراد کو ڈھاکہ میں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ابو سعید کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔