Bharat Express

CBFC on Emergency Release: فلم ایمرجنسی کی ریلیز کیلئے سینسربورڈ نے رکھی شرط، عدالت میں حلف نامہ داخل، کنگنا کو لگا جھٹکا

آپ کو بتادیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس پر پابندی کے مطالبات اٹھنے لگے تھے۔ پنجاب، تلنگانہ، نئی دہلی اور اتر پردیش کے لوگوں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم میں ان کی کمیونٹی کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

emergency

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی  ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکی ہے۔یہ فلم پہلے 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھی لیکن سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ نہ ملنے کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنا پڑا۔ اب اس فلم کی ریلیز پر بامبے ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے اور سنسر بورڈ نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔زی انٹرٹنمنٹ لمیٹڈنے الزام لگایا تھا کہ سینسر بورڈ غیر قانونی طور پر ‘ایمرجنسی’ کو روک رہی ہے۔ سی بی ایف سی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ابھینو چندرچوڑ نے جسٹس بی پی کولابوالا اور فردوس پونے والا کی بنچ کو بتایا کہ سی بی ایف سی کی نظرثانی کمیٹی نے فلم میں کچھ کٹوتیوں کا مشورہ دیا ہے۔

فلم کٹس کے ساتھ ریلیز ہو سکتی ہے

سی بی ایف سی نے جمعرات کو بمبئی ہائی کورٹ کو مطلع کیاہے کہ اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ تبھی ریلیز ہو سکتی ہے جب فلم باڈی کی نظرثانی کمیٹی کی تجاویز کے مطابق کچھ کٹوتیاں کی جائیں۔ایڈوکیٹ شرن جگتیانی، زی کی طرف سے پیش ہوئے، انہوں نے ایک دستاویز دکھائی جس میں فلم کی ریلیز سے قبل اس میں 11 ترامیم کی گئی تھیں۔ 11 تجویز کردہ ترامیم میں فلم میں کچھ کٹ شامل ہیں۔ اب یہ فلمسازوں پر منحصر ہے کہ وہ ان ترامیم سے اتفاق کریں گے یا اسے چیلنج کریں گے۔ اب اس درخواست کی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی۔

آپ کو بتادیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس پر پابندی کے مطالبات اٹھنے لگے تھے۔ پنجاب، تلنگانہ، نئی دہلی اور اتر پردیش کے لوگوں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم میں ان کی کمیونٹی کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔کنگنا رناوت نے ایمرجنسی کی ہدایت کی ہے۔ اس فلم میں انوپم کھیر، شریاس تلپڑے، ملند سومن سمیت کئی اداکار اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔