Bharat Express

Film Emergency

آپ کو بتادیں کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس پر پابندی کے مطالبات اٹھنے لگے تھے۔ پنجاب، تلنگانہ، نئی دہلی اور اتر پردیش کے لوگوں نے فلم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فلم میں ان کی کمیونٹی کو منفی طریقے سے پیش کیا گیا ہے اور تاریخ سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

کنگنا رناوت کی 'ایمرجنسی' تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ دراصل سکھ تنظیموں نے اس کی ریلیز کی مخالفت کی ہے اور اس پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ تنازع کے باعث فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے اس کی ریلیز پھنس گئی ہے۔

کنگنا رانوت کی فلم ایمرجنسی کی ریلیزکو پنجاب میں روکے جانے سے متعلق داخل عرضی کوہائی کورٹ کے ذریعہ فی الحال ڈسپوزآف کردیا گیا ہے۔ یعنی عدالت کی طرف سے فلم کی ریلیز پر ابھی کوئی روک نہیں ہے، لیکن سی بی ایف سی نے اب تک فلم کو کلیئرنس نہیں دیا ہے۔