Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ڈبلیو ایف پی کے مشرق وسطیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ دکانوں میں موجود اسٹاک چند روز کی ضروریات سے بھی کمی کے قریب پہنچ رہے ہیں، شاید چار یا پانچ دن کا کھانے کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے زور دیا کہ اسے امداد اور طبی سامان کی فراہمی کے لیے غزہ تک فوری رسائی کی ضرورت ہے۔

فلسطین اسرائیل جنگ میں اب تک قریب16 صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہر دن کسی نہ کسی کونے میں کم سے کم ایک صحافی ضرور موت کا شکار ہورہا ہے۔کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ یعنی CPJ جنگ میں مارے گئے، زخمی ہونے، حراست میں لیے گئے یا لاپتہ ہونے والے صحافیوں کی تمام رپورٹس کی چھان بین کر رہی ہے۔

این سی پی صدر نے کہاکہ ، "ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کا کردار فلسطین کی مدد کرنا تھا۔ بھارت نے کبھی کسی کی مدد نہیں کی لیکن موجودہ وزیراعظم نے بدقسمتی سے اسرائیل کا ساتھ دے کر فلسطین کے اصل مالکان کی مخالفت کی ہے۔

منور کی بگ باس میں انٹری پر کافی ردعمل سامنے آئے ہیں اور آرہے ہیں ۔ ایک صارف نےکہا، منور فاروقی کا بگ باس کے گھر میں خوش آمدید! ڈرامے، اتحاد اور ناقابل فراموش لمحات کے ایک دلچسپ سیزن کے لیے تیار ہوجائیں۔ کھیل شروع ہونے کو ہے۔ دوسرے  صارف نے کہا، "منور کی موجودگی بگ باس میں مزاح کا  طوفان ثابت ہوگی۔  

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ فلسطین کی آبادی کی ایک بڑی تعداد کا حماس کے حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ ان امریکی خاندان کے افراد کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

صدر پروگرام سید تنویر احمد (ڈایرکٹر مرکزی تعلیم بورڈ)جماعت اسلامی ہند نے اپنے صدارتی خطبہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ استاد کو علم کی منتقلی کے ساتھ سماجی و اخلاقی اقدار بھی منتقل کرنے ہوں گے اس کے لیے پانچ نکاتی فارمولہ دیا۔ محمد ارشاد عالم فلاحی  نے میڈیا کے تمام تر کاموں کو بڑی خوبی سے انجام دیا۔

ہندوستان کے ایک مسافر بردار طیارے نے کراچی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بھارتی ایئرلائن کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسرآرہی تھی۔دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنے پر کپتان نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اسے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت دی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل کی معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری پر امریکا سے دو ٹوک مطالبہ کر دیاہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سعودی عرب کا ہنگامی دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آج ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عام شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں استحکام آگے بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

روہت شرما پاکستانی باؤلرز کے خلاف آسانی سے چھکے اور چوکے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد آن فیلڈ امپائر نے روہت شرما سے پوچھا کہ آپ اتنے لمبے چھکے اتنی آسانی سے کیسے مارتے ہیں؟ کیا آپ کے لمبے چھکے کے پیچھے بلے کا کوئی راز ہے؟ اس کے بعد بھارتی کپتان نے ہنستے ہوئے امپائر کو جواب دیا کہ اس کی وجہ بلہ نہیں  ہےبلکہ میں اپنی طاقت کی وجہ سے چھکے مارتا ہوں۔

اتوار کو دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا اور غازی آباد میں اتوار کو زمین ہل گئی۔ دوسری جانب ہریانہ کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے 3 اکتوبر کو دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔