اتوار کو دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دہلی کے ساتھ ساتھ نوئیڈا اور غازی آباد میں اتوار کو زمین ہل گئی۔ دوسری جانب ہریانہ کے کئی علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے 3 اکتوبر کو دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Earthquake of Magnitude:3.1, Occurred on 15-10-2023, 16:08:16 IST, Lat: 28.41 & Long: 77.41, Depth: 10 Km ,Location: 9km E of Faridabad, Haryana, India for more information Download the BhooKamp App https://t.co/bTcjyWm0IA @KirenRijiju @Dr_Mishra1966 @moesgoi @Ravi_MoES pic.twitter.com/gG5B4j3oBs
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) October 15, 2023
اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں موجود تھے لیکن جیسے ہی زمین ہلی لوگ باہر کی طرف بھاگے۔ زمین کی بالائی سطح سات ٹیکٹونک پلیٹوں سے بنی ہے۔ جہاں بھی یہ پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں وہاں زلزلے کا خطرہ رہتا ہے۔ایسے میں آج جو زلزلہ محسوس کیا گیا ہے اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی وجہ سے فریدآباد،ہریانہ میں زیادہ تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ زلزلے کا مرکز کہاں تھا ،اس سلسلے میں فریدآباد کا نام لیا جارہا ہے۔
#UPDATE | An earthquake with a magnitude of 3.1 on the Richter Scale hit Faridabad, Haryana at 4:08 pm today: National Center for Seismology (NCS) pic.twitter.com/N5sgQ35pzl
— ANI (@ANI) October 15, 2023
یاد رہے کہ زلزلہ تب آتا ہے جب یہ پلیٹیں ایک دوسرے کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتی ہیں، پلیٹیں ایک دوسرے سے رگڑتی ہیں، اس سے بے پناہ توانائی خارج ہوتی ہے اور اس رگڑ کی وجہ سے اوپر کی زمین لرزنے لگتی ہے، کبھی زمین پھٹنے تک، کبھی ہفتوں اور کبھی مہینوں تک، یہ توانائی وقفے وقفے سے باہر آتی ہے اور زلزلے آتے رہتے ہیں، جن کو آفٹر شاکس کہتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔