Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


کل تک بینک کاونٹر کی تعداد معدود چند ہونے کی وجہ سے طلبا کو لمبی قطار میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔ لیکن انتطامیہ کے ا س فیصلے سے  قطار چھوٹی ہونے کی امید لگائی جارہی ہے۔ بھارت ایکسپریس میں خبر شائع ہونے کے بعد  جامعہ ملیہ  کے دفتر مسجل یعنی رجسٹرار آفس سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔

سوال بہت ہی آسان تھا اس لئے وزارت کو جواب دینے میں بھی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی ،ویسے بھی کسی معاملے میں  یہ وزارت ہچکچاہٹ کی شکار نہیں ہوتی ہے۔ پہلے سوال کا تحریر ی جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ  فی الحال وزارت اطلاعات ونشریا ت میں  30جون 2023 تک 1841 سیٹیں خالی ہیں۔

اے پی جے عبدالکلام گلوبل فاؤنڈیشن  نے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو قوم کی تعمیرمیں ان کے تعاون کے لئے تسلیم کیا ہے اوربھارت ایکسپریس کے چیئرمین،اپیندررائے کو نوجوانوں کو متاثرکرنے اورلاتعداد لوگوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے 'ملک کی آئیکونک میڈیا پرسنالٹی' - اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا ہے۔

آج میزائل مین سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی برسی ہے اور مجھے اس شخصیت کے بارے میں یہ کہتے ہوئے کسی بھی طرح کی کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہورہی ہے کہ  عبدالکلام آزاد گنگا جمنی تہذیب کی علامت تھے اور میرے خیال سے ان پرکوئی بھی ہندوستان شک نہیں کرسکتا ۔

ایک تحریری جواب میں، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ زیر بحث ویب سائٹس نے ایسا مواد شائع کیا ہے جو ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت، ہندوستان کے دفاع، ریاست کی سلامتی، غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات یا امن عامہ کے مفاد میں نہیں پایا گیا ہے ۔

کِم نے شوئیگو  کے ساتھ  نئے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی نمائش کادورہ کیا، نمائش کی تصاویر میں  ممنوعہ بیلسٹک میزائل، ملٹی ایکسل ٹرانسپورٹر لانچرز اور ایک نیا ڈرون دکھائی دے رہا ہے۔ شوئیگو نے کم کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ایک خط بھی دیا۔ کم نے شوئیگو کی قیادت میں ایک وفد بھیجنے پر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا کہ یہ وسیع البنیاد سماجی تحریک کئی مہینوں میں انسانی حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور جمہوری خلا اور آئینی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پروان چڑھی ہے، جو اسرائیل میں کئی دہائیوں میں بڑی محنت سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ بنیادی قانون سازی کی تبدیلیوں کی حد تک عوامی بے چینی کی حد کو ظاہر کرتا ہے۔

بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ سنت روی داس جی ہندوستانی سنت روایت کے عروج پر تھے جنہوں نے سماجی ہم آہنگی، خیرسگالی اور مساوات کا منتر دیا۔ انہوں نے ذات پات، چھواچھوت اور برائیوں کی سخت مخالفت کی۔ وہ مہربان، رحم دل اور نرم گفتار تھے۔ وہ چمڑے کا کاریگر تھے اور جو کچھ کماتے تھے اسے غریبوں میں تقسیم کرتے تھے،