Bharat Express

PM’s ideology set Manipur on fire’: Rahul Gandhi: بی جے پی صرف اقتدار کی بھوکی ہے اور اس کیلئے وہ نہ صرف منی پور بلکہ پورے ملک کو جلانے سے باز نہیں آئے گی:راہل گاندھی

بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔

PM’s ideology set Manipur on fire’: Rahul Gandhi: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے یوتھ کانگریس کے سالانہ پروگرام سے آن لائن  خطاب کیا ہے۔ اس پروگرام میں انہوں نے پی ایم مودی پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا منی پور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس صرف اقتدار کی بھوکی ہے اور اس کے لیے وہ نہ صرف منی پور بلکہ پورے ملک کو جلانے سے باز نہیں آئے گی۔ راہل گاندھی نے یوتھ کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی منی پور کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ وہ منی پور کے بارے میں کچھ کیوں نہیں بول ر ہے ہیں ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ نریندر مودی جی کا منی پور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے نظریے نے منی پور کو جلا دیا ہے۔

راہل گاندھی نےمزید  کہا کہ بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔ کانگریس کا نظریہ آئین کی حفاظت، ملک کو متحد اور سماجی عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہے۔ دوسری طرف آر ایس ایس-بی جے پی چاہتی ہے کہ چند منتخب لوگ اس ملک کو چلائیں اور ملک کی ساری دولت ان کے ہاتھ میں ہو۔

راہل گاندھی نے کانگریس کارکنا ن سے یہ بھی کہا کہ آپ کے دل میں ملک کے لیے محبت ہے، اس لیے جب ملک کو تکلیف پہنچتی ہے، ملک کے کسی شہری کو تکلیف پہنچتی ہے تو آپ کا دل بھی زخمی ہوتا ہے۔ آپ  اداس ہو جاتے ہیں ۔ لیکن بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہو رہی ہے، کیونکہ وہ ہندوستان کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ایک نعرہ سامنے آیا تھا ” نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولنی ہے”۔ جہاں بھی بی جے پی والے نفرت پھیلا رہے ہیں ،وہاں کانگریس کارکنان محبت کی دوکان کھولیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read