Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ
سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا مطالبہ، ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم کے تحت ملک بھر میں ’نوکری مارچ‘ اور ’ڈگری مارچ‘ کا اعلان
Indian Youth Congress: راہل گاندھی نے انڈین یوتھ کانگریس کے یومِ تاسیس پر ارکان کو دی مبارکباد، نوجوانوں کے حقوق کی جدوجہد کا کیا ذکر
انڈین نیشنل کانگریس کی نوجوان شاخ انڈین یوتھ کانگریس کا قیام 9 اگست 1960 کو عمل میں آیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ کانگریس پارٹی کا حصہ تھی، تاہم بعد میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے اسے پارٹی کے ایک فرنٹل آرگنائزیشن یعنی ذیلی تنظیم کے طور پر قائم کیا۔تنظیم کے مطابق اس وقت اس کے 2 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ارکان ہیں۔
Imran Pratapgarhi on Youth Congress Shirtless Movement: یوتھ کانگریس کی شرٹ لیس تحریک قابل ستائش اور تاریخی، ادے بھانو کی ضمانت پرعمران پرتاپ گڑھی کا بڑا بیان
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ جب بھی حکومت اپنی ہٹ دھرمی اورغلط پالیسیوں کے ذریعہ ہمارے حقوق کوپامال کرنے کی کوشش کرے توملک بھر کے شہریوں کوحکومت کو بیدارکرنے اوراپنے مفادات کے تحفظ کے لئے احتجاج کرنا چاہئے۔
Rahul Gandhi Targeted Modi Government: انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر کی گرفتاری پر سیاست گرم، ’اقتدار کو سچ کا آئینہ دکھانا کوئی جرم نہیں بلکہ حب الوطنی ہے‘: راہل گاندھی
اے آئی سمٹ احتجاج معاملے میں انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر اور دیگر کارکنان کی گرفتاری کے بعد ملکی سیاست میں ایک بار پھر شدید ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈروں نے اس کارروائی کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
AI Summit uproar: اے آئی سمٹ میں احتجاج کا معاملہ، دہلی کی عدالت نے یوتھ کانگریس کے کارکنان کو 5 دن کی پولیس تحویل میں بھیجا
یوتھ کانگریس کارکنان کے وکیل نے کہا کہ تمام ملزمان ایک اپوزیشن سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں اور انہوں نے بھارت منڈپم میں پُرامن احتجاج کیا۔ ان کے خلاف ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے کسی کو نقصان پہنچایا ہو۔ احتجاج کرنا آئینی حق ہے، اس لیے پولیس ریمانڈ کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
Indian Youth Congress Protest: اے آئی سمٹ میں ہنگامہ، ٹی شرٹ اتار کر یوتھ کانگریس کارکنان کا بھارت۔امریکہ تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج
کانگریس سے وابستہ کارکنان کا مؤقف ہے کہ ان کا احتجاج مجوزہ انڈو۔یو ایس ٹریڈ ڈیل کے خلاف تھا، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ معاہدہ ملکی اقتصادی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت بین الاقوامی تجارتی معاہدوں میں مقامی صنعتوں اور نوجوانوں کے مفادات کو نظرانداز کر رہی ہے۔
Rahul Gandhi turns 55: راہل گاندھی کی 55ویں سال گرہ پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری، بی جے پی لیڈران نے بھی کیا نیک خواہشات کا اظہار، انڈین یوتھ کانگریس کر رہی ہے روزگار میلے کا انعقاد
راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ایک روزگار میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔
Lathicharge on Youth Congress workers in Patna: پٹنہ میں اسمبلی کا گھیراؤ کرنے جا رہے یوتھ کانگریس کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ، کئی اہلکار زخمی
بہار اسمبلی کا مانسون اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس کے دوران یوتھ کانگریس کے کارکنان اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے پہلے ہی انہیں آگے نہ بڑھنے کو کہا تھا۔ اس کے باوجود یوتھ کانگریس کے کارکنان اپنی ضد پر ڈٹے رہے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی۔
Modi ka Parivar: دہلی میں لگے مفرور نیرو مودی اور وجے مالیا کے ساتھ پی ایم مودی کی تصویر والے پوسٹر، لکھا مودی کا اصلی پریوار، ایف آئی آر درج
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سوشل میڈیا پر 'مودی کا پریوار' مہم شروع کرکے اپنے لیڈر کی حمایت کی ہے۔ جیسے ہی بی جے پی کے کئی لیڈران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں 'مودی کا پریوار' لکھا، کانگریس نے منگل کے روز سوال کیا کہ کیا مفرور کاروباری نیرو مودی اور وجے مالیا بھی اس خاندان کا حصہ ہیں؟
PM’s ideology set Manipur on fire’: Rahul Gandhi: بی جے پی صرف اقتدار کی بھوکی ہے اور اس کیلئے وہ نہ صرف منی پور بلکہ پورے ملک کو جلانے سے باز نہیں آئے گی:راہل گاندھی
بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔





