Bharat Express

کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے،کھرگے سے ملاقات میں آئی ایم سی آر کے سربراہ کا مطالبہ

مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔

مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں آئی ایم سی آر کے جنرل سیکرٹری (تنظیم) ڈاکٹر اعظم بیگ بھی موجود تھے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک آئی ایم سی آر کے وفد نے کانگریس صدر کے ساتھ ملک کی موجودہ صورتحال بالخصوص یکساں سول کوڈ (یو سی سی)، منی پور تشدد، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی اقلیتی حیثیت، سیاست میں مسلمانوں کی شرکت اور اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اور ہمہ جہتی ترقی کی تجا ویز پیش کی۔ کانگریس صدر نے نہ صرف تمام تجاویز کو غور سے سنا اور مسلم کمیونٹی کی مساوی اور ہمہ جہتی ترقی بشمول انہیں کانگریس کے زیر اقتدار علاقوں میں مناسب نمائندگی دینے کی بات پر بھی توجہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا  وفد نے کہا کہ آپ تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔

اس موقع پر آئی ایم سی آر کے جنرل سیکریٹری ( تنظیم) ڈاکٹر اعظم بیگ نے بھی مسلم معاشرے کو آبادی کے تناسب سے ہر سطح پر مناسب نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی سوسائٹی اور آئی ایم سی آر کے اعلیٰ وفد سے جلد ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر کانگریس صدر نے بخوشی قبول کر لیا۔ اس موقع پر محمد ادیب نے ملک میں پنپتی انارکی، فسطائیت اور فرقہ پرستی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ کے قیام کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ملک کو بچانے اور آگے لے جانے کے لیے دیگر جماعتیں بھی تعاون کریں گی۔

کانگریس سربراہ سے ملاقات کے بعد وفد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں وفد کے ارکان نے ملک کی صورتحال پر صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم پیش کرنے۔ اور مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے بارے میں بتایا اور 27 اگست 2023 کو احمد آباد گجرات میں ہونے والے IMCR کنونشن کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو احمد آباد میں ہونے والے کنونشن میں مدعو کیا اور ان کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی بات چیت کی، جس پر انہوں نے کنونشن میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی اور اس کی منظوری دے دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read