Pakistan would have till Lucknow :مسلمانوں کا احسان ہے کہ پاکستان کی سرحد صرف لاہور تک رہی ورنہ لکھنؤ تک ہوتی:محمد ادیب
محمد ادیب نے کہا کہ لوگ پاکستان گئے، اس کا الزام ہم پر لگایا گیا۔ ہم مانتے ہیں کہ پاکستان جانے والوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ہم نے اپنا خون بانٹا۔ ہم نے جناح کو انکار کیا تھا، انہیں رد کیا تھا، لیاقت علی خان کو نہیں مانا تھا، ہم نے گاندھی اور نہرو کو قبول کیا تھا۔
کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے،کھرگے سے ملاقات میں آئی ایم سی آر کے سربراہ کا مطالبہ
مسلمانوں کے بغیر مضبوط کانگریس کا تصور ادھورا ہے، مسلمان ہمیشہ کانگریس کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، کانگریس بغیر کسی خوف کے مسلمانوں کے تئیں اپنا موقف واضح کرے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر) کے سربراہ اور راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کہی۔