Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


یاد رہے کہ جنوری 2023 میں، الفابیٹ نے اپنی عالمی افرادی قوت میں سے 12,000 ملازمتوں، یا 6فیصد کو کم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیاتھا۔ ستمبر 2023 تک، کمپنی کے پاس عالمی سطح پر 182,381 ملازمین تھے۔اب اس سال یہ تعداد گھٹ کر نہ جانے کتنی ہوجائے گی۔

پاکستان نے بھی  ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

اشوک تنور نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ہریانہ اسمبلی کے انتخابات بھی سال 2024 کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ اس وجہ سے اسے عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

ہمنتا بسوا سرما نے مزید کہا، "یہ نیائے یاترا نہیں ہے بلکہ میاں یاترا ہے۔ جہاں بھی مسلمان ہیں وہیں یاترا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے گاندھی خاندان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق یہ گاندھی خاندان ملک کا سب سے کرپٹ خاندان ہے۔ یہ ملک میں بوفورس سے لے کر بھوپال گیس اسکینڈل کے ملزموں کو بھگانے تک ہے۔

رام للا کے پران پرتشٹھا کی تقریب کے پیش نظر اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گوا، ہریانہ اور چھتیس گڑھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔رام مندر میں 22 جنوری کو ہونے والی پران پرتشٹھا تقریب کے لیے رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل، بدھ (17 جنوری) کو کلش پوجا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے۔  میچ برابر ہونے کی صورت میں سوپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 16 رنز بنائے۔

روہت شرما نے افغانستان کے خلاف کھیلی گئی 121رنز کی اننگز میں کل 8 چھکے لگائے ہیں جس کی وجہ سے وہ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔افغانستان کے خلاف سنچری اننگز میں 8 چھکے لگا کر روہت شرما ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کپتان بن گئے۔

انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر انڈیا اتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑ جائے گا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ ممتا بنرجی پچھلی بار بائیں بازو کو سیٹیں نہیں دینا چاہتی تھیں، لیکن آج وہ سیٹیں دینے کو تیار ہیں۔

رام مندر کے لیے سکے بنانے کے سوال پر مسلم خاندان کے سربراہ شہباز راٹھوڑ کا کہنا ہے کہ وہ رام جی سے ہی روزی روٹی حاصل کر رہے ہیں، تو ان کیلئے اتنا تو بنتا ہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شہباز راٹھور کی اہلیہ پریا پیدائشی طور پر ہندو ہیں۔ وہ اپنا فلم پروڈکشن ہاؤس چلاتی ہیں۔

اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک ویڈیو کے ذریعے کہا تھا کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ اس دوران انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے نہ ڈریں۔ اس نے کہا کہ ہم صرف اسی سے ڈرتے ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ،اللہ کے سوا ہم کسی اور سے نہیں ڈرتے۔