راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا ناگالینڈ سے آسام پہنچ گئی ہے۔ شیو ساگر ضلع سے شروع ہونے والی یہ یاترا آسام کے 17 اضلاع سے گزرے گی۔ اس میں گوہاٹی شہر بھی شامل ہے، جس کو لے کر سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس معاملے پر، ریاست کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما نے جمعرات (18 جنوری) کو کہا کہ وہ شہر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔آسام کے وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ شہروں کے اندر نہ جائیں، جو بھی متبادل راستہ مانگا جائے گا، اجازت دی جائے گی، لیکن اگر شہر کے اندر جانے پر اصرار ہوا تو۔ ہم پولیس کا انتظام نہیں کریں گے۔ میں مقدمہ کروں گا اور الیکشن کے بعد گرفتار کروں گا۔ ابھی کچھ نہیں کروں گا۔
#WATCH गुवाहाटी: कांग्रेस की भारत जोड़ो न्याय यात्रा पर असम के मुख्यमंत्री हिमंत बिस्व सरमा ने कहा, “हमने कहा है कि शहरों के अंदर से नहीं जाना है… जो भी वैकल्पिक रास्ता मांगा जाएगा उसकी अनुमति दे दी जाएगी लेकिन अगर शहर के अंदर से जाने की जिद्द की जाएगी तो हम पुलिस की व्यवस्था… pic.twitter.com/tdB3nTb0NC
— ANI_HindiNews (@AHindinews) January 18, 2024
ہمنتا بسوا سرما نے مزید کہا، “یہ نیائے یاترا نہیں ہے بلکہ میاں یاترا ہے۔ جہاں بھی مسلمان ہیں وہیں یاترا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے گاندھی خاندان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مطابق یہ گاندھی خاندان ملک کا سب سے کرپٹ خاندان ہے۔ یہ ملک میں بوفورس سے لے کر بھوپال گیس اسکینڈل کے ملزموں کو بھگانے تک ہے۔ سب سے کرپٹ خاندان گاندھی خاندان ہے۔ یہ نہ صرف کرپٹ ہے بلکہ نقلی بھی ہے۔ ان کا خاندانی نام گاندھی نہیں ہے۔ وہ اپنے نقلی نام کے ساتھ گھوم رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔