عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اشوک تنور نے جمعرات (18 جنوری) کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیاہے۔ تنور نے دہلی کے وزیر اعلی اورعام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو لکھے خط میں کہا کہ وہ کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔تنور نے کہا، “موجودہ سیاسی صورتحال اور کانگریس کے ساتھ عآپ کے جانے کے پیش نظر، میری اخلاقیات مجھے ہریانہ کی انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔ ایسی صورت میں پارٹی کی بنیادی رکنیت اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے میرا استعفیٰ قبول فرمائیں۔
Ashok Tanwar tenders his resignation from Aam Aadmi Party (AAP).
“In view of the current political scenario and your alignment with the Indian National Congress, my ethics won’t allow me to continue as Chairman, Election Campaign Committee, Aam Aadmi Party Haryana..,” the letter… pic.twitter.com/9gs43UCmQK
— ANI (@ANI) January 18, 2024
تنویر نے کہا کہ ملک کا ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اور زمانہ طالب علمی سے سیاست میں سرگرم ہونے کے ناطے، میں نے ہمیشہ آئین پر یقین رکھا ہے۔ ایسے میں میرے لیے ملک اور اس کے عوام سب سے پہلے آتے ہیں۔ میں ہمیشہ ملک، ہریانہ اور ہندوستان کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔اشوک تنور نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ہریانہ اسمبلی کے انتخابات بھی سال 2024 کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ اس وجہ سے اسے عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔
Ashok Tanwar tenders his resignation from Aam Aadmi Party (AAP).
“In view of the current political scenario and your alignment with the Indian National Congress, my ethics won’t allow me to continue as Chairman, Election Campaign Committee, Aam Aadmi Party Haryana..,” the letter… pic.twitter.com/9gs43UCmQK
— ANI (@ANI) January 18, 2024
دراصل، کانگریس اورعام آدمی پارٹی انڈیا لاائنس کا حصہ ہیں، اپوزیشن اتحاد بی جے پی کے خلاف متحد ہے۔ دہلی اور پنجاب کی لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے حال ہی میں بتایا تھا کہ اے اے پی ہریانہ اور گوا میں کانگریس سے سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ دونوں جماعتوں نے نشستوں کی تقسیم کی بات چیت کو مثبت قرار دیا اور اپنے اتحاد کا اعادہ کیاہے۔
بھارت ایکسپریس۔