Rahmatullah
Bharat Express News Network
Every single person in Gaza is hungry: حماس کے سرنگوں کے جال کے سامنے اسرائیلی فوج بے بس،بنجامن نتن یاہو نے کیا اعلان،2025 تک جاری رہے گی جنگ
اسرائیلی وزیراعظم کو یہ احساس ہوگیا ہے کہ حماس کو فی الحال ختم کرنا یا اس جنگ کا خاتمہ مستقبل قریب میں ممکن نہیں ہے چونکہ حماس ابھی بھی جوان ہے۔اور اسی لئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف جنگ 2025ء تک جاری رہ سکتی ہے۔
Conflict of property between sisters: جائیداد کیلئے ماں کی لاش کو 9 گھنٹے تک شمشان گھاٹ میں روک کر آپس میں لڑتی رہیں تین بہنیں
انسانیت کو شرما دینے والا یہ معاملہ متھرا کے مسانی میں واقع شمشان گھاٹ سے سامنے آیا ہے۔ جہاں 85 سالہ خاتون پشپا کی موت کے بعد اس کی تین بیٹیوں کے درمیان زمین کے حقوق پر لڑائی شروع ہوگئی اور کئی گھنٹے تک خاتون کی آخری رسومات ادا نہ ہو سکیں۔
Nitish Kumar back gate entry in Rabri Devi House: پچھلے دروازے سے رابڑی دیوی کے گھر میں داخل ہوئے نتیش کمار،10 منٹ بعد ہی نکل آئے باہر
سیاسی حلقوں میں یہ بھی بحث ہے کہ نتیش مکر سنکرانتی کے بعد کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ 10 منٹ کے اندر سی ایم نتیش نے رابڑی کی رہائش گاہ پر لالو سے بھی ملاقات کی۔ دہی چوڑے کی دعوت پر سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی بحث جاری ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔
Munawwar Rana passes away: منور رانا کے انتقال پر پی ایم مودی،ملکارجن کھرگے اور اکھلیش یادو نے دکھ اور تعزیت کا کیااظہار
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔
Jaishankar breaks silence on India-Maldives row: سیاست سیاست ہوتی ہے اس لئے ہر ملک بھارت کا ہمیشہ ساتھ دے اس کی ذمہ داری کوئی نہیں لے سکتا: ایس جئے شنکر
جے شنکر نے سیاسی تعلقات میں اتار چڑھاؤ کے باوجود لوگوں میں مثبت جذبات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی سطح پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے گزشتہ دہائی کے دوران ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔
Mohammed Shami’s Brother: محمد شامی کے بھائی کی طوفانی گیندبازی،رنجی میچ میں گیند اوربلے سے ڈھایا قہر
محمد کیف بنگال کی ٹیم کے ساتھ رنجی ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ اس وقت رنجی میچ میں بنگال کی ٹیم کا مقابلہ یوپی سے ہے۔ 12 جنوری سے شروع ہونے والے اس میچ کی پہلی اننگز میں محمد کیف کی تیز گیند بازی کی وجہ سے بنگال نے یوپی کو صرف 60 رنز پرآل آوٹ کردیا۔ کیف نے یہاں صرف 14 رنز دیے اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔
A passenger Hits IndiGo Pilot : پائلٹ کو مسافر نے مارا تھپڑ، فلائٹ کی تاخیر کا بار بار کررہا تھا اعلان
اتوار (14 جنوری) کو دہلی ہوائی اڈے پر انڈیگو کی پرواز میں ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھا گیا۔ دراصل، پرواز میں تاخیر پر ناراض ایک مسافر نے پائلٹ پر حملہ کر دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ فلائٹ (6ای-2175)دہلی سے گوا جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد حملہ آور مسافر کو پرواز سے اتار دیا گیا۔
Gold Mines In Russia: سعودی عرب کے بعد روس میں سونے کی سب سے بڑی کان دریافت، پوتن کیلئے بڑی راحت کی خبر
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں 32 کلومیٹر سے زائد لمبائی والے 123 کنوؤں کی کھدائی کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق، تمام امکانات، ٹپوگرافک-جیولوجیکل،جیو کیمیکل اور جیو فزیکل کام مکمل ہو چکا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ سووینوئے کان کی سالانہ پیداوار 2029 تک تین ٹن سونے تک پہنچنے کی امید ہے۔
RSS Chief Mohan Bhagwat remarks on Babri Masjid:بابری مسجد کی شہادت پر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کا متنازع بیان
سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ آج بھی ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔
Munawwar Rana passes away: عالم ہے سوگوار کے ’’رانا‘‘ نہیں رہے
منور رانا کئی مواقع پر بحث اور سرخیوں کا حصہ بنے۔ 2015 میں، دادری، نوئیڈا، یوپی میں ہجومی تشدد میں اخلاق کے قتل کے بعد، انہوں نے اپنا ساہتیہ اکادمی ایوارڈ واپس کر دیا۔ مئی 2014 میں اس وقت کی ایس پی حکومت نے رانا کو اتر پردیش اردو اکادمی کا چیئر مین مقرر کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اکیڈمی میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔