Rahmatullah
Bharat Express News Network
Himanta Biswa Sarma is working against Muslims: آسام کے مسلمان خطرے میں ہیں، سی ایم ہمنتا بسوا شرما ڈکٹیٹر بن چکے ہیں:مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی کے لیڈر کا بڑا بیان
اے آئی یو ڈی ایف ایم ایل اے نے ہمنتا بسوا سرما کو ڈکٹیٹر قرار دیا۔ انہوں نے کہا، بی جے پی حکومت مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے یہ تمام ہتھیار لا رہی ہے۔ ان قوانین کو ہٹا کر یہ لوگ مسلمانوں کے حقوق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ بی جے پی ملک بھر سے مسلمانوں کو ہٹانا چاہتی ہے۔
Subramanian Swamy On Lok Sabha Election: اس بار مودی کا جادو نہیں چلےگااور راہل گاندھی جائیں گے جیل:سبرامنیم سوامی کی پیشن گوئی
رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہ بی جے پی 370 سیٹیں جیت لے گی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 400 سے زیادہ سیٹیں جیت لے گی، سوامی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی جیتے گی۔ اس کے پچھلے انتخابی نتائج سے زیادہ بہتر پوزیشن اس بار ہوگی، کیونکہ پہلی بار ہندو اپنی شناخت پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔
Child Marriage statistics across states in India: مسلمانوں میں نہیں ،ہندوں میں زیادہ ہوتی ہے بچپن میں شادی،اپنے ہی جال میں پھنس گئے ہمنتا بسوا شرما
آسام مسلم میرج اینڈ طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 برطانوی دور میں نافذ کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت مسلمان اپنی مرضی کے مطابق اپنی شادی اور طلاق رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ ریاستی حکومت مسلمانوں کو شادی اور طلاق رجسٹر کرنے کے لیے لائسنس دیتی تھی۔اب آسام میں قانون واپس لینے کے بعد کوئی بھی مسلمان اپنی مرضی سے شادی اور طلاق کے لیے اندراج نہیں کر سکے گا۔
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا کا انتخاب12 دنوں بعد،مرکزی وزیرکے دعوے نے ہر کسی کو کردیا حیران
ان میں دعویٰ کہا جا رہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 19 اپریل کو ہیں۔حالانکہ الیکشن کمیشن وضاحت دیتے دیتے پریشان ہے۔ ای سی آئی نے ایسے پیغامات کو مکمل طور پر فرضی قرار دیا ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
Nusrat Jahan Responds On Sandeshkhali: نصرت جہاں نے بڑے دنوں بعد توڑی خاموشی، الزام لگانے والوں کو دیا جواب
آپ کو بتادیں کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش کھالی میں خواتین نے مقامی ٹی ایم سی لیڈر شاہجہان شیخ اور ان کے حامیوں پر زمینوں پر قبضے اور جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ خواتین شیخ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
Attack on Nafe Singh Rathi: ہریانہ میں الیکشن سے پہلے آئی این ایل ڈی کے ریاستی صدر کو ماری گولیاں،اسپتال میں توڑا دم
راٹھی سمیت تمام زخمیوں کو برہما شکتی سنجیوانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق نافے سنگھ کی گردن، کمر اور ران پر کئی گولیاں لگیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Rohit Sharma scolds Sarfaraz Khan in Ranchi Test: سرفراز خان پر روہت شرما کو آیا غصہ، کہا ” ہیرو نہیں بننے کا‘‘ جانئے کیا ہے پورا معاملہ
یہ پورا واقعہ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 47ویں اوور میں پیش آیا۔ اس وقت کلدیپ یادو بولنگ کر رہے تھے۔ چوتھی گیند سے پہلے روہت نے سرفراز کو مڈ آف ریجن سے سلی مڈ آف پر فیلڈنگ کے لیے بلایا۔ روہت کے کہنے پر سرفراز بغیر ہیلمٹ کے مڈ آف پر کھڑے ہو گئے۔ سرفراز نے اپنے کپتان کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر روہت نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اوئے، ہیرو نہیں بننے کا۔
Lee Anderson suspended over ‘Islamists’ remarks: مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان دینے والے لی اینڈرسن کو معطل کردیا گیا
میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔
Starvation stalks Gaza amid aid shortage: غزہ میں دودھ نہ ملنے سے دو ماہ کے بچے کی موت،والدین بھوکے بچے کو گھوڑے کا گوشت کھلانے پر مجبور
غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال میں محمود فتوح نامی 2 ماہ کا بچہ غذائی قلت کے باعث انتقال کر گیا ہے۔وفا نیوز ایجنسی کے مطابق بچے کی موت اس وقت ہوئی جب اس کے لیے دودھ اور بنیادی سامان نہ مل سکا۔
Jama Masjid Shahi Imam Dastar Bandi: جامع مسجد کے نئے شاہی امام کی آج ہوگی تاجپوشی، جانئے کون ہیں نئے شاہی امام
دعوت نامہ میں سید احمد بخاری نے دستار بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کے مطابق نئے امام کی دستار بندی کی تقریب میں نئے امام کی ذمہ داری باقاعدہ طور پر سر پر امامت کی پگڑی باندھ کر دی جاتی ہے۔ نئے امام سید شعبان بخاری دہلی میں پلے بڑھے اور بخاری خاندان کی میراث کے وارث ہیں۔