Bharat Express

Lee Anderson suspended over ‘Islamists’ remarks: مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان دینے والے لی اینڈرسن کو معطل کردیا گیا

میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔

برطانوی ممبر پارلیمان لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔ایک بیان میں لی اینڈرسن نےکہا تھا کہ لندن پر مسلمانوں نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ  مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کردیا ہے۔کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر پارلیمان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں نے برطانیہ پر تو قبضہ نہیں کیا لیکن میئر لندن صادق خان پر  مسلمان قابض ہیں اور مسلمان میئر کا مطلب لندن پر مسلمانوں کا کنٹرول ہے۔

لی اینڈرسن کے نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور برطانیہ کی لیبر پارٹی نے لی اینڈرسن کے بیان کو  متعصبانہ اور نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم رشی سونک  لی اینڈرسن کوپارٹی سے نکالیں۔بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی نژاد میئرلندن صادق خان کا کہنا تھا کہ لی اینڈرسن مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرےگا، اس معاملے پر وزیراعظم کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کےمترادف ہے۔شدید تنقیدکے بعد لی اینڈرسن کو  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز  بیان دینے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیاہے۔

ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے میئر صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے، مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کر دیا، صادق خان اسلام پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔سابق ڈپٹی چیئرمین لی اینڈرسن نے اپنے اس نفرت انگیز بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا، میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔

میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ رشی سنک اور ان کی کابینہ اس کے خلاف کیوں نہیں بول رہی اور اس کی مذمت کیوں نہیں کر رہی ہے۔یاد رہے کہ لی اینڈرسن کنزرویٹو پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read