Bharat Express

Rohit Sharma scolds Sarfaraz Khan in Ranchi Test: سرفراز خان پر روہت شرما کو آیا غصہ، کہا ” ہیرو نہیں بننے کا‘‘ جانئے کیا ہے پورا معاملہ

یہ پورا واقعہ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 47ویں اوور میں پیش آیا۔ اس وقت کلدیپ یادو بولنگ کر رہے تھے۔ چوتھی گیند سے پہلے روہت نے سرفراز کو مڈ آف ریجن سے سلی مڈ آف پر فیلڈنگ کے لیے بلایا۔ روہت کے کہنے پر سرفراز بغیر ہیلمٹ کے مڈ آف پر کھڑے ہو گئے۔ سرفراز نے اپنے کپتان کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر روہت نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اوئے، ہیرو نہیں بننے کا۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا چوتھا میچ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف ملا ہے۔ انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، بھارت نے تیسرے دن (25 فروری) کو اسٹمپ تک بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنائے۔لیکن میچ کے تیسرے روز بھارتی کپتان روہت شرما ساتھی کھلاڑی سرفراز خان پر غصے میں آگئے۔ ناراضگی کی وجہ یہ تھی کہ سرفراز ہیلمٹ پہنے بغیر کلوز اِن پوزیشن میں فیلڈنگ کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔ تبھی روہت کی طرف سے ڈانٹ ڈپٹ کے بعد سرفراز نے ہیلمٹ پہن کر فیلڈنگ کی۔

یہ پورا واقعہ انگلینڈ کی دوسری اننگز کے 47ویں اوور میں پیش آیا۔ اس وقت کلدیپ یادو بولنگ کر رہے تھے۔ چوتھی گیند سے پہلے روہت نے سرفراز کو مڈ آف ریجن سے سلی مڈ آف پر فیلڈنگ کے لیے بلایا۔ روہت کے کہنے پر سرفراز بغیر ہیلمٹ کے مڈ آف پر کھڑے ہو گئے۔ سرفراز نے اپنے کپتان کو سمجھانے کی کوشش کی جس پر روہت نے انہیں ڈانٹا اور کہا کہ اوئے، ہیرو نہیں بننے کا۔اس بیچ امپائر کمار دھرم سینا نے مداخلت کی اور سرفراز کو ہیلمٹ پہننے کو کہا۔ کلوز ان پوزیشن میں فیلڈنگ کرتے وقت ہیلمٹ لازمی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اس واقعہ کو لے کر ایک خصوصی ٹویٹ کیا ہے۔ اس واقعے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دہلی  پولیس نے لکھا، ‘دو پہیہ گاڑی پر ہیرو نہ بنیں۔ ہمیشہ ہیلمٹ پہنیں۔

آپ کو بتادیں کہ اس میچ میں روی چندراشون کا جلوہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔وکٹ لینے میں انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے لیے صرف اوپنر جیک کراؤلی ہی جدوجہد کر سکے۔ کرولی نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراؤلی کے علاوہ جونی بیرسٹو نے 30 رنز کا حصہ ڈالا۔ بھارت سے آر۔ اشون نے پانچ اور کلدیپ یادو نے چار وکٹ لئے۔ یہ اشون کی 35ویں 5 وکٹ تھی اور وہ ٹیسٹ میں ہندوستان کے لیے پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں انیل کمبلے کے برابر پہنچ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read