انڈین نیشنل لوک دل یعنی آئی این ایل ڈی کے ریاستی صدر اور بہادر گڑھ کے سابق ایم ایل اے نافے سنگھ راٹھی کو آج گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ راٹھی پر اتوار کو جان لیوا حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد ان کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ راٹھی کے ایک ساتھی، جو ان کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے،وہ بھی اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی باراہی گیٹ سے گزر رہی تھی ،تبھی ان کی گاڑی پر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔
اس واقعہ میں راٹھی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے دیگر تین افراد راٹھی کے سیکورٹی اہلکار تھے۔ حملہ آوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن مقامی لوگوں کے مطابق حملہ آور آئی 10 گاڑی میں آئے تھے اور راٹھی کی گاڑی پر گولیوں کی بارش کردی۔ گولیوں کی آواز سن کر مقامی لوگ وہاں جمع ہو گئے۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں گاڑی میں چاروں اطراف سے گولیاں چلائی گئی ہیں اور گاڑی کے چاروں اطراف گولیوں کے سوراخ ہیں۔
Breaking🚨
Indian National Lok Dal (INLD) state president Nafe Singh Rathi was shot dead by unknown assailants in Bahadurgarh, Haryana. And also shot 3 security personnel. pic.twitter.com/SnCDWYMb1c
— Izlamic Terrorist (@raviagrawal3) February 25, 2024
جھجر کے ایس پی نے واقعہ کے حوالے سے یہ جانکاری دی
راٹھی سمیت تمام زخمیوں کو برہما شکتی سنجیوانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاج کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق نافے سنگھ کی گردن، کمر اور ران پر کئی گولیاں لگیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک اور شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جھجر کے ایس پی ارپت جین نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا، ’’ہمیں فائرنگ کی اطلاع ملی ہے۔ سی آئی اے اور ایس ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ نافے سنگھ لگاتار دو اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ وہ بہادر گڑھ میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔