Bharat Express DD Free Dish

Haryana

10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سُروچی سنگھ اور کمل جیت نے 484.6 کے ایشین ریکارڈ اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، ایشین گیمز میں بھارت کا یہ دوسرا گولڈ میڈل

ڈاکٹر پرینکا چودھری 13 اگست کو فن لینڈ سے آنے والے تقریباً 70 ڈاکٹروں کے ایک گروپ کے ساتھ نیپال گئی تھیں۔ اس سفر کا پروگرام 26 اگست تک طے کیا گیا تھا اور اسی روز انہیں ہندوستان واپس آنا تھا۔ تاہم نیپال اور چین کی سرحد کے قریب آنے والے شدید سیلاب میں پھنسنے کے بعد سے ان کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

عصمت دری اور قتل جیسے سنگین جرائم میں 20 سال اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے رام رحیم اس بار 17ویں مرتبہ جیل سے باہر آئیں گے۔ روہتک کی سناریا جیل سے رہائی کے بعد وہ سرسا واقع ڈیرہ سچا سودا آشرم جائیں گے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جند کا نام تاریخ کے صفحات میں درج ہو گیا ہے، کیونکہ یہاں سے بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کی پہلی ریل گاڑی ممبئی سے تھانے کے درمیان چلی تھی، اسی طرح مستقبل میں جب بھی ہائیڈروجن ٹرین کا ذکر ہوگا تو جند، سونی پت اور ہریانہ کا نام بھی فخر کے ساتھ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ریلوے، صحت، ثقافت، رابطہ کاری، تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے عوام کے درمیان آنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے عوام، خصوصاً نوجوانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

راجستھان اور ہریانہ کے درمیان نئی دہلی میں جمنا آبی معاہدے (ایم او یو) پر دستخط ہوئے، جس کے بعد برسوں سے زیر التوا منصوبے کو منظوری مل گئی۔ تقریباً 34,102 کروڑ روپے کی اس منصوبے کے تحت ہتھنیکُنڈ بیراج سے 295.5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے راجستھان کو 577 ایم سی ایم (ملین کیوبک میٹر) جمنا کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

کانگریس پارٹی نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ راجندرپال گوتم کواترپردیش اورسنجے دت کوہریانہ کے لئے اے آئی سی سی کا نیا انچارج مقررکیا گیا ہے۔ ہری پرساد اب کرناٹک کانگریس کے سربراہ ہوں گے، جبکہ لال جی دیسائی اڈیشہ کے نئے انچارج بن گئے ہیں۔ کانگریس سیوا دل کی قیادت بی وی سرینواس کریں گے۔

بلبھ گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پرتیک اگروال نے بتایا کہ یہ حادثہ دوپہر تقریباً تین بجے پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ہریانہ کے کرنال شہر کے نیہرو پلیس مارکیٹ میں پیزا اسٹال چلانے والے مندیپ تنیجا اس اسکیم کے ایک نمایاں فائدہ اٹھانے والے ہیں، جنہوں نے اسے ’’ڈوبتے کو تنکے کا سہارا‘‘ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ اسکیم ان کی زندگی میں امید کی نئی کرن بن کر آئی اور ان کے بکھرتے ہوئے کاروبار کو دوبارہ سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہریانہ کے سائبر سٹی گروگرام کے سدھراولی علاقے میں ایک زیرِ تعمیر ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے ہولناک حادثے نے پورے علاقے کو دہلا دیا۔ ایک تعمیراتی مقام پر بیسمنٹ کی کھدائی کے دوران مٹی اور کنکریٹ کی بڑی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اب تک سات مزدوروں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔