Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Lion Safari Visit: پی ایم مودی نے گجرات میں جنگل سفاری کا لطف اٹھایا، Gir میں ایشیائی شیروں کو دیکھا

ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے ایشیائی شیروں کے تحفظ کے لیے ‘پروجیکٹ لائین’ کے تحت 2,900 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منظور کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ورلڈ وائلڈ لائف ڈے (عالمی یوم جنگی حیات)کے موقع پرپیر 3 مارچ کی صبح گجرات کے جوناگڑھ ضلع کے گر وائلڈ لائف سینکچری میں جنگل سفاری کا لطف اٹھایا اور ایشیائی شیروں کو دیکھا۔ سومناتھ سے واپسی کے بعد مودی نے ساسن کے جنگلاتی گیسٹ ہاؤس ‘سنگھ سدن’ میں رات گزاری۔ اتوار 2 مارچ کی شام کو انہوں نے سومناتھ مندرمیں بھگوان شیو کی پوجا کی۔ 12 جیوترلنگوں میں سے یہ پہلا جیوترلنگ ہے۔ ‘سنگھ سدن’ سے وزیر اعظم جنگل سفاری پر گئے، ان کے ساتھ کچھ وزرا اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔

وزیر اعظم نیشنل بورڈ فار وائلڈ لائف (این بی ڈبلیو ایل) کے ساتویں اجلاس کی صدارت بھی کریں گے،جو گروائلڈ لائف کے مرکز کے صدردفتر ساسن گرمیں ہے۔ این بی ڈبلیو ایل کے 47 ممبران ہیں، جن میں آرمی چیف، مختلف ریاستوں کے ممبران، فیلڈ میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندے، چیف وائلڈ لائف وارڈنز اورمختلف ریاستوں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ میٹنگ کے بعد مودی ساسن میں کچھ خواتین فارسٹ ملازمین سے بھی بات چیت کریں گے۔

پروجیکٹ لائن کے تحت 2,900 کروڑ روپے منظور

ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے ایشیائی شیروں کے تحفظ کے لیے ‘پروجیکٹ لائین’ کے تحت 2,900 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منظور کی ہے۔ ان شیروں کا واحد مسکن گجرات ہے۔ ریلیز میں کہا گیا کہ فی الحال، ایشیائی شیر گجرات کے نو اضلاع کے 53 تعلقوں میں تقریباً 30,000 مربع کلومیٹر پر آباد ہیں۔

ایک جدید ترین اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے

اس کے علاوہ، ایک قومی پروجیکٹ کے تحت، جوناگڑھ ضلع کے نیو پپلیہ میں 20.24 ہیکٹر سے زیادہ اراضی پر  وائلڈ لائف کی طبی تشخیص اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ایک ‘نیشنل ریفرل سنٹر’ قائم کیا جا رہا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تحفظ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ساسان میں وائلڈ لائف کی نگرانی کے لیے ایک ہائی ٹیک مانیٹرنگ سینٹر اور ایک جدید ترین اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔

‘ون تارا’ کا بھی دورہ کیا

وزیراعظم مودی نے اتوار کو ریلائنس جام نگر ریفائنری کمپلیکس میں واقع جانوروں کے بچاؤ، تحفظ اور بحالی مرکز ‘ون تارا’ کا بھی دورہ کیا۔ یہ ریسکیو سینٹر قید ہاتھیوں اور جنگلی حیات کی بہبود کے لیے وقف ہے، بدسلوکی اور استحصال سے بچائے گئے جانوروں کو پناہ، بحالی اور طبی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read