Rahmatullah
Bharat Express News Network
ICC Men’s T20 World Cup: بھارت-پاکستان کرکٹ میچ میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ، نیویارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
نیویارک گورنر آفس نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، انٹیلی جنس کے مطابق اس وقت پبلک کی حفاظت کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Bihar School Shuts Down Due To Heat Wave: بہار میں خطرناک گرمی کو دیکھتے ہوئے نتیش کمار نے 8 جون تک اسکولوں کو بند کرنے کا کیا اعلان،طلبا اور والدین کو راحت
اس موسم گرما میں سکول کے بچوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہورہی ہے۔ بدھ کو بہار کے دو اضلاع سے چونکا دینے والی تصویریں سامنے آئیں۔ شیخ پورہ اور بیگوسرائے میں اسکولوں کے اندر بچوں کی صحت بگڑ گئی۔ یہاں کے مناظر نے لوگوں کو پریشان کیا اور حکومت پر سوال اٹھائے کہ اتنی گرمی میں اسکول کیوں بند نہیں کیے گئے؟
Erdogan calls on ‘Islamic world’ to take action over Gaza: اردغان نے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا،اسرائیل کو پوری انسانیت کیلئے بتایاخطرہ
ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے تازہ ترین ہلاکت خیز حملوں کے بعد اقوام متحدہ پر تنقید کی۔اردغان نے اپنی اے کے پی پارٹی کے قانون سازوں سے کہا کہ "اقوام متحدہ اپنے عملے کی حفاظت بھی نہیں کر سکتی۔
Azam Khan Wife: جیل سے باہر آتے ہی اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ دیا بڑا بیان،اعظم خان سے متعلق بتائی بڑی بات
پیر کو ڈاکٹر تنزین فاطمہ کے وکیل نے ایم پی، ایم ایل اے کورٹ میں ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرایا اور ضمانت کی رقم بھی ادا کی۔اس سے قبل منگل کو بھی ان کی جیل سے رہائی کی خبریں آئی تھیں لیکن تکنیکی خرابی کی وجہ سے وہ باہر نہیں آ سکیں اور ان کے حامیوں کو مایوس ہو کر گھر جانا پڑا۔
PM Modi’s ‘Friday holiday in Jharkhand’ remark: مسلمانوں اور عیسائیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے بی جےپی، پی ایم مودی کے بیان پر کانگریس کا پلٹ وار
آپ کو بتا دیں کہ 28 مئی کو پی ایم مودی نے دمکا میں کہا تھا کہ ہمارے ملک میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ جب یہاں انگریزوں کی حکومت تھی تو عیسائی برادری اتوار کو چھٹی مناتی تھی، یہ روایت تب سے شروع ہوئی۔ اتوار کا تعلق ہندوؤں سے نہیں، عیسائی معاشرے سے ہے۔
Asaduddin Owaisi Attacks PM Modi: اویسی نے پی ایم مودی کے مجرا والے بیان کا جواب بریک ڈانس اور بھانگڑا سے دیا،ریزرویشن پر بھی کہی بڑی بات
اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس وقت توجہ یوپی لوک سبھا انتخابات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یا دیگر سیاسی جماعتیں ہمیں بی ٹیم کہتے ہیں۔ اویسی نے مزید کہا کہ اگر پچھلے 4 انتخابات میں دلت پسماندہ طبقات نے انہیں ووٹ دیا تو بی جے پی کیوں نہیں ہاری۔
Varanasi Lok Sabha constituency and Muslims: الیکشن میں ایک جون کو کیا کریں گے وارانسی کے مسلمان، شہر کے مفتی اعظم نے کردیا اعلان
عبدالباطن نعمانی نے راہل گاندھی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ گیان واپی کے معاملے پر راہل نے آج تک کیا کہا ہے؟ بنارس کے بنکر ہجرت کر رہے ہیں، اس پر کیا کہا گیا؟ کیا راہل گاندھی نے کبھی اس پر آواز اٹھائی؟
PM Modi will meditate day and night : کاشی میں ووٹنگ کے دن پی ایم مودی کنیا کماری میں کریں گے مراقبہ
اس دورے سے وزیر اعظم نریندر مودی کنیا کماری جا کر قومی اتحاد کا اشارہ دے رہے ہیں۔ اس سے وزیر اعظم کی تمل ناڈو سے گہری وابستگی اور محبت بھی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ انتخابات ختم ہونے کے بعد بھی ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔
Lalu Prasad Yadav visit Phulwari Sharif: پھلواری شریف خانقاہ پہنچے لالو پرساد یادو، بیٹی میسا بھارتی کی جیت کیلئے مانگی دعائیں
لالو یادو نے خانقاہ کے پیر صاحب سے ملاقات کی۔ جس دوران بیٹی میسا بھارتی کی جیت کے لیے پیر صاحب سے دعائیں کرائی گئیں۔ لالو یادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میسا بھارتی کو جتوائیں۔ اس دوران لالو یادو خانقاہ میں تقریباً 10 منٹ تک رہے۔
Tejashwi Yadav on Bihar Govt: بہار میں غنڈہ راج چل رہا ہے،مجرموں میں کوئی خوف نہیں ہے،سب کچھ بھگوان بھروسے چل رہا ہے۔تیجسوی یادو
تیجسوی یادو نے میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے کی بہار سرکار میں غنڈہ راج ساتویں آسمان پر ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے مسوڈھی میں سورو پٹیل کا قتل ہوا تھا،چھپرا میں چندن رائے کو قتل کردیا گیا اور کل پٹنہ یونیورسٹی میں طالب علم ہرش راج کا قتل کیا گیا ۔