Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


Uniform Civil Code: ملک میں یکساں سول کوڈ  (یوسی سی) سے متعلق معاملہ نے طول پکڑلیا ہے۔ ایک طرف اسے پورے ملک میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

جھارکھنڈ کے گری ڈیہہ میں ندی کے تیزبہاو سے ہنگامہ مچ گیا۔ اس دوران تین نوجوان بہہ گئے، جس میں ایک نوجوان کو باہرنکال لیا گیا ہے جبکہ دواب بھی لاپتہ ہیں۔

مہاراشٹر میں شروع ہوئے سیاسی گھمسان کے درمیان بنگلورو میں 14-13 جولائی کو ہونے والی اپوزیشن کی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے اس بات کی جانکاری دی۔

مملکت سعودی عربیہ کی دعوت پر حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے گئے ہندوستانی عازمین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سیلاب جیسے ہجوم کو کنٹرول کرنا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے۔

پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی نے میٹنگ کے بعد مانسون سیشن کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے کی۔

World Cup 2023: عالمی کپ 2023 کے وینیو جانچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سیکورٹی ٹیم بھیج سکتا ہے۔ وہیں پاکستانی ٹیم کو ابھی ان کی حکومت کی طرف سے ہندوستان آنے کے لئے کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

بھیم آرمی چیف چندرشیکھرآزاد پر 28 جون کو سہارنپور کے دیوبند میں جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ ان کی کارپر نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کی تھی، جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے حملہ آوروں کی گاڑی برآمد کی تھی۔

یونیفارم سول کوڈ پر وزیراعظم مودی کے ذریعہ دیئے گئے بیان کے بعد سے ہی پورے ملک میں اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ برسراقتدار جماعت اس کی خوبیاں بتا رہی ہے جبکہ اپوزیشن مخالفت کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز 'نیشنل ڈاکٹرز ڈے' کے موقع پرڈاکٹروں کے تعاون کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ڈاکٹرز ڈے پر، میں پوری ڈاکٹر برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بہارمیں سون ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے ندی کے پل پر گزشتہ دو دن سے 25 سے زیادہ ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔