Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
Schools Closed in Flood affected Areas of Delhi: دہلی میں سیلاب کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اسکولوں کو بند کرنے کا دیا حکم
شمالی ہندوستان سمیت پہاڑی ریاستوں میں آسمان سے بارش قہر بن کر برس رہی ہے۔ ہتھنی کنڈ بیراج سے مسلسل پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے دہلی میں جمنا ندی میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ جن علاقوں میں جل بھراؤ ہے، وہاں سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔
India vs West Indies: آر اشون کی شاندار گیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا کی پکڑ مضبوط، ہندوستانی اسپنر نے 5 وکٹ لے کر توڑ دیئے ہیں کئی بڑے ریکارڈ
ہندوستانی اسپن گیند باز روی چندرن اشون نے ویسٹ انڈیز کے پانچ بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پانچ وکٹ لے کرکئی ریکارڈ توڑے ہیں۔
NIA Raids at Several Locations in Shopian and Pulwama: جموں وکشمیر کے شوپیاں اور پلوامہ میں ٹیرر فنڈنگ معاملے میں این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپہ ماری
جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں ضلع میں کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری جاری ہے۔ این آئی اے کی یہ ریڈ دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ اور انڈر گراؤنڈ ورکرس کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، این آئی اے کی ریڈ پلوامہ ضلع کے دو گاؤں سیدرگنڈ اور رتنی پورہ میں چل رہی ہے۔
Udit Narayan Love Story: ممبئی آکر ادت نارائن نے کی تھی دوسری شادی، پول کھلنے پر ہوٹل سے ہونا پڑا تھا فرار، کہاں ہیں پہلی بیوی رنجن جھا؟
ادت نارائن کا اپنا ایک دور رہا ہ۔ 90 کے دورمیں انہوں نے تقریباً ہرفلم میں اپنے سُروں سے گانوں کو سجایا۔ ’قیامت سے قیامت تک‘ نے سنگرکی قسمت بدل دی تھی۔
Mohammed Bin Abdulkarim Al-Issa Meets PM Modi: وزیر اعظم مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا
وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔ پی ایم او نے کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اورآرگنائزیشن آف مسلم سکالرزکے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔ دونوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن کو آگے بڑھانے اورانسانی ترقی کے لئے کام کرنے کے مختلف پہلوؤں پربصیرت انگیز بات چیت کی۔‘‘
Asia Cup 2023: کیا جے شاہ ایشیا کپ 2023 کے درمیان پاکستان کا کریں گے دورہ؟ بی سی سی آئی نے بتائی پاکستانی میڈیا میں آئی خبروں کی حقیقت
بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ اور پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں دیکھنے کو ملیں کہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔
Droupadi Murmu Meets Dr Mohammed Bin Abdulkarim Al-Issa: مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل کی صدر جمہوریہ سے ملاقات میں ہندوستان-سعودی عرب تعلقات کا ذکر
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کے دوران ہندوستان اور سعودی عرب کے خوشگوار تعلقات کی تاریخ کا بھی ذکرکیا۔
Asaduddin Owaisi on UCC: اسدالدین اویسی نے دلائل کے ساتھ بتایا- ’یو سی سی آیا تو ہندو بھائیوں کو ہوگی سب سے زیادہ تکلیف‘
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اویسی نے کہا کہ ہندو شادی ایکٹ میں ہندوؤں کو بہت سارے خصوصی اختیارات ملے ہیں، جو یوسی سی کے آنے سے ختم ہوجائیں گے۔
Abbas Ansari and Umar Ansari Get Relief High Court: مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری اور عمر انصاری کو عدالت سے بڑی راحت
سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے بیٹے اور ایم ایل اے عباس انصاری اور عمر انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے غزل ہوٹل معاملے میں نچلی عدالت میں چل رہی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔
Yamuna River Flowing above Danger Mark: دہلی پولیس نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی
پہاڑی ریاستوں میں بارش کے سبب ان دنوں جمنا ندی شباب پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی میں اس کی آبی سطح 45 سال کے پرانے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے 207.55 میٹرپرپہنچ گئی ہے۔ دہلی میں آخری بار جمنا کی آبی سطح 1978 میں ریکارڈ سطح 207.49 میٹر تک پہنچی تھی۔ اس کے بعد اب 2023 میں اس کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔





