Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان الائنس ٹوٹ جانے کے بعد سیٹ شیئرنگ پر بات تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے فائنل ہوگئی ہے۔ اس الائنس کا اعلان خود اکھلیش یادو نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ الائنس ہوگا۔

امین سیانی کے بیٹے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد منگل کو جنوبی ممبئی واقع گھرپرتھے۔ تبھی تقریباً شام 6 بجے دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں فوراً ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تھوڑی دیربعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یوپی میں بی ایس پی کے اراکین پارلیمنٹ پر سماجوادی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس کی نظر ہے۔ ابھی تک سماجوادی پارٹی نے 31 سیٹوں پر امیدوار طے کردیا ہے، جس میں غازی پور سے افضال انصاری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ماڈل تانیہ سنگھ کی خود کشی کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کھیلنے والا پلیئر پولیس کی جانچ کے رڈار میں آگیا ہے۔ اس آل راؤنڈر کو پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے سمن بھیجا ہے۔ اس کھلاڑی کو حیدراآباد نے ساڑھے 6 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔

پاکستان میں حکومت بنانے سے متعلق پی ٹی آئی حامی امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ پی ایم ایل-این اور پی پی پی کے الائنس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی اپنے الائنس کا اعلان کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے نام پر فرضی انسٹا گرام اکاونٹ بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس اکاونٹ کے ذریعہ لوگوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ سے متعلق کئی لوگوں سے رابطہ کیا گیا۔

Anjum Fakih Umrah: ٹی وی اداکارہ انجم فقیہہ اپنی ماں کے ساتھ سعودی عرب پہنچی ہیں۔ یہاں پراداکارہ نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کیا ہے، جس کی تصاویر انجم نے سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔

سماجوادی پارٹی نے شیو پال سنگھ یادو کو لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ساتھ ہی کیرانہ سے اقراء حسن کو ٹکٹ دے دیا ہے، جو کافی دنوں سے تیاریوں میں مصروف تھیں۔

پاکستان میں انتخابی نتائج میں ہوئی دھاندلی کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیرکے روز فیصلہ سنایا۔ اس کے تحت تین انتخابی حلقوں کے نتائج کو معطل کردیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر انل مسیح کے ذریعہ اِن ویلیڈ یعنی غیرقانونی قراردیئے گئے ووٹوں کو ویلیڈ قراردیا ہے اور پھر عام آدمی پارٹی کے کلدیپ کمارکو میئرعہدے پرجیت مل گئی۔