سینئر ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون
Ravi Ashwin Record: ٹیم انڈیا کے تجربہ کاراسپن گیند باز روی چندرن اشون کے نام کئی شاندارریکارڈ ہے۔ اپنی اسپن اورکیرم بال سے انہوں نے اچھے اچھے بلے بازوں کو خوب پریشان کیا ہے۔ موجودہ وقت میں نمبرایک ٹسٹ گیند باز کے نام یوں تو کئی بڑے ریکارڈ ہیں، لیکن ان سب کے باوجود ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 میں انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔ ٹیم انڈیا کے اس فیصلے پر اب بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ اس درمیان آراشون کے نام ایک اور بڑا ریکارڈ درج ہوا ہے۔ دراصل، آراشون سب سے زیادہ دنوں تک آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں نمبر-1 گیند باز بنے رہنے والے پہلے ہندوستانی گیند باز ہیں۔ اتنا ہی نہیں اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ وہ ٹسٹ کرکٹ میں واقعی ہمیشہ ایک بہترین متبادل رہے ہیں۔
اب آراشون نے آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں بنا دیا شاندار ریکارڈ
آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں روی چندرن اشون کسی بھی دیگر ہندوستانی گیند باز کے مقابلے سب سے زیادہ تک ٹاپ مقام پر رہے ہیں۔ ان کے ٹسٹ کیریئر پر نظرڈالیں تو اس کھلاڑی نے اب تک 92 میچ کھیلے ہیں۔ روی چندرن اشون نے ان 92 ٹسٹ میچوں میں 474 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس دوران ہندوستانی آف اسپنر کا اوسط 33.5 رہا ہے۔ جبکہ اسٹرائیک ریٹ 51.84 کا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اشون نے ٹسٹ میچوں میں 32 بار ایک اننگ میں 5 وکٹ لینے کا کارنامہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس گیند باز نے 24 اننگوں میں 5 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔
شاندار رہا ہے اشون کا کیریئر
آراشون نے ونڈے اورٹی-20 میچون میں بھی اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ حالانکہ اشون نے ہندوستان کے لئے صرف 113 ونڈے میچ کھیلے ہیں۔ ان 113 میچوں میں آف اسپنر نے 151 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ونڈے فارمیٹ میں روی چندرن اشون کی اکنامی 4.94 کی ہے۔ جبکہ اوسط 33.5 رہا ہے۔ وہیں اس عظیم تیزگیند باز نے ہندوستان کے لئے 65 ٹی-20 میچوں میں 72 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا ہے۔
ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اشون کو نہیں ملی انٹری
ہندوستانی کرکٹ فینس ٹیم منیجمنٹ کے روی چندرن اشون کو باہر بٹھانے کے فیصلے سے کافی ناراض ہیں۔ خاص طور پر جب ٹیم انڈیا کو ایک شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوچ اور کپتان نے اشون کی جگہ رویندر جڈیجہ کو بطور اسپن گیند باز ٹیم میں شامل کیا۔ کیونکہ چار تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔
بھارت ایکسپریس۔