Bharat Express

Rakhi Sawant On Divorce: عادل درانی سے جلد از جلد طلاق چاہتی ہیں راکھی ساونت، کہا- جج کے سامنے یہ کام بھی کرنے کو تیار

 راکھی ساونت اب پوری طرح سے عادل درانی سے طلاق لینے کا موڈ بنا چکی ہیں۔ تازہ ترین ویڈیو میں راکھی پیپس سے کہتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ مجھے جلدازجلد طلاق دے دو۔

راکھی ساونت جیل میں بندعادل درانی سے جلد از جلد طلاق چاہتی ہیں۔

Rakhi Sawant On Divorce: ڈرامہ کوئن کے نام سے مشہور راکھی ساونت کسی نہ کسی وجہ سے لائم لائٹ میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں راکھی ساونت نے پیپس کے سامنے قبول کیا تھا کہ ان کی زندگی میں پھر سے کسی نئے شخص نے دستک دے دی ہے۔ حالانکہ راکھی ساونت نے یہ بھی کہا تھا کہ اس بار کافی خوفزدہ ہیں کیونکہ ان کی اس سے پہلے شادی ٹھیک نہیں رہی۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے لئے ممبئی اوردبئی میں ڈانس اسٹوڈیو مینیج کرنا بڑا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے میں انہیں ایک لائف پارٹنر(شریک حیات) کی تلاش ہے، جو ان کے کام میں ہاتھ بنٹا سکے۔ وہیں ایک نئے ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ انہیں جلد طلاق دلا دو۔

راکھی ساونت کا ویڈیو وائرل

راکھی ساونت کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں راکھی ساونت ناچتے ہوئے کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ جج مجھے طلاق دے دو جلدی۔ دراصل ڈرامہ کوئن پیپس کے سامنے کہتی ہیں کہ جلدی دلا دو مجھے جلدی طلاق دلادو۔ میں جج کے سامنے ڈانس کروں گی۔ مجھے طلاق دے دو، مجھے طلاق دے دو۔ جج مجھے جلدی طلاق دے دو کیونکہ مجھے… کچھ نہیں کہنا۔ یہ قہر راکھی ساونت مسکراتے ہوئے چلی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

عادل درانی سے طلاق چاہتی ہیں رکھی ساونت

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے نکاح کیا تھا۔ کچھ وقت کے بعد راکھی ساونت نے عادل درانی پر تمام الزام لگائے۔ انہوں نے میڈیا میں آکر کہا کہ عادل درانی نے انہیں دھوکہ دیا ہے اور ان کا کسی اور کے ساتھ افیئرہے۔ راکھی ساونت نے عادل پر چوری کا بھی الزام لگایا تھا اور ان کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کرایا تھا، جس کے بعد سے عادل درانی جیل میں ہیں۔ حال ہی میں راکھی ساونت نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ عادل درانی کو جیل سے باہر دیکھنا چاہتی ہیں، تاکہ وہ ان سے جلد از جلد طلاق لے سکیں۔

بھارت ایکسپریس۔