Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


 کرناٹک کی سدارمیا حکومت نے آج (2 جون) کو کابینہ کی دوسری میٹنگ میں اسمبلی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے کو نافذ کرنے پر مہر لگا دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چمپئن پہلوانوں کو ایسے حالات میں دیکھ کر بہت برا لگ رہا ہے۔ خاص طور پر ہم لوگ اس بات سے سب سے زیادہ فکر مند ہیں کہ ہمارے پہلوان میڈل کو گنگا میں بہانے جا رہے ہیں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دلتوں سے متعلق امریکہ میں بیان دیا، جس پر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ان کی سخت تنقید کی ہے۔

Wrestlers Protest: پہلوانوں کی حمایت میں مظفرنگر میں آج ایک بڑی کھاپ پنچایت ہو رہی ہے۔ اس میں بی جے پی ایم برج بھوشن سنگھ کے خلاف آندولن کی حکمت عملی پر فیصلہ ہوسکتا ہے۔

آئی آئی ٹی تنزانیہ میں اپنا پہلا بیرون ملک کیمپس کھولنے جا رہا ہے۔ آئی آئی ٹی کا پہلا کیمپس جانجی بارمیں کھلے گا، جس میں 50 گریجویٹ طلبا اور 20 ماسٹرس طلبا کو داخلہ ملے گا۔ جانجی بار میں آئی آئی ٹی مدراس کے نام سے نیا آئی آئی ٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں بغیر شناختی کارڈ دکھائے دو ہزار روپئے کا نوٹ بدلنے کے خلاف عرضی داخل کی گئی تھی۔ عرضی گزار نے فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔

 ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ نے منی پور تشدد کے بعد وہاں کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 1993 بیچ کے آئی پی ایس افسر راجیو سنگھ کو ریاست کا نیا ڈی جی پی بنایا گیا ہے۔

نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ہندوستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ وہ اپنی بیٹی گنگا دہل کے ساتھ 31 مئی کو ہندوستان پہنچے تھے۔ وزیر اعظم کمل دہل آج حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کریں گے۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد بتایا کہ ملک میں ابھی تک کل 1450 لاکھ ٹن ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ اب کوآپریٹوسیکٹرمیں سات سو لاکھ ٹن اضافی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پرکام شروع ہوگا۔

ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت میں یکم جون 2023 سے بڑی تخفیف ہوئی ہے۔ نئی دہلی سے لے کرچنئی تک 83 روپئے سے زیادہ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔