Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


مئو کے سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کی گزشتہ ماہ جیل سے باندہ اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ہے جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں زہر دیا گیا ہے۔

بریلی میں بی جے پی لیڈران نے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری کو یرغمال بنا لیا اور جم کر نعرے بازی کی۔ کارکنان کے اس مخالفت کی وجہ موجودہ رکن پارلیمنٹ سنتوش گنگوار کا ٹکٹ کٹنا مانا جا رہا ہے۔ مخالفت کے بعد مانا جا رہا ہے کہ یہاں سے امیدواربنائے گئے چھترپال گنگوار کا ٹکٹ کٹ سکتا ہے۔

چنئی سپرکنگس آئی پی ایل 2024 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دیکھئے کیسے ریتو راج گائیکواڑ نے کپتانی اننگ کھیلتے ہوئے چنئی سپرکنگس کو بڑی جیت دلائی۔

اس وقت سال کا پہلا سورج گرہن مینس میں جاری ہے۔ یہ سورج گرہن ہندوستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ یہ امریکہ، کناڈا، کولمبیا، وینزوئیلا، آئرلینڈ، پرتگال، ناروے، پاناما، روس، بہاماس وغیرہ جیسے ممالک میں دیکھا جا رہا ہے۔

جونپورکے مافیا ڈان اور سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے نہیں ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے سزا پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔

فلم انڈسٹری کی مقبول فلمساز اورڈائریکٹر ایکتا کپورنے ایک ویڈیو کے ذریعہ بتایا ہے کہ وہ ہرسال رمضان میں روزہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی عقیدت دونوں مذاہب میں ہے۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے کہا کہ تین سیٹوں پرنیشنل کانفرنس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے اورباقی سیٹوں پر ہم کانگریس کے امیدوارکی حمایت کریں گے۔

اسرائیلی فوج خان یونس سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اسرائیل کا پیچھے ہٹنا فلسطینیوں کے لئے راحت نہیں بلکہ تشویش کی بات ہے۔ اسرائیلی افسران نے اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کی واپسی اگلے پلان کا حصہ ہے، کیونکہ فوج حماس کے آخری گڑھ رفح میں جانے کی تیاری کررہی ہے۔

اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، یوپی کی نگینہ سیٹ پرآزاد سماج پارٹی کے امیدوارچندرشیکھرآزاد عرف راون پرپورے ملک میں سب سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔

بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے۔ اس بارے میں انہوں نے خود انکشاف کیا ہے۔