ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Asia Cup 2023 Schedule Released: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے بدھ کے روز ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایشیا کپ کے لئے شیڈول کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سبی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ ایشیا کپ 2023 کا پہلا مقابلہ 31 اگست اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کے ذریعہ پاکستان جانے سے منع کرنے کے بعد اس ٹورنا منٹ کو پاکستان کے علاوہ سری لنکا میں بھی منعقد کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2 ستمبرکو ایشیا کپ کے لئے میچ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ یہ مقابلہ سری لنکا کے کینڈی میں ہوگا۔ وہیں اس کے بعد اسی میدان پر 4 ستمبر کو ہندوستان کا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔
سری لنکا میں 9 اور پاکستان میں 4 مقابلے
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا میں اس ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ”مجھے بہتر انتظار کئے جارہے مینس ونڈے ایشیا کپ 2023 کے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ جو مختلف ممالک کو ایک ساتھ باندھنے والی اتحاد اور یکجہتی کی علامت ہے۔ آئیے کرکٹ کی مقبولیت کے جشن میں شامل ہوں اورہم سبھی کو جوڑنے والے بندھن کی حفاظت کریں۔“
I am happy to announce the schedule for the highly anticipated Men’s ODI #AsiaCup2023, a symbol of unity and togetherness binding diverse nations together! Let’s join hands in the celebration of cricketing excellence and cherish the bonds that connect us all. @ACCMedia1 pic.twitter.com/9uPgx6intP
— Jay Shah (@JayShah) July 19, 2023
ایشیا کپ 2023 کے لئے بنائے گئے ہیں دو گروپ
ایشیا کپ 2023 کے لئے دو گروپوں میں کرکٹ ٹیموں کو منقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، ہندوستان اور نیپال شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، اورافغانستان ہیں۔ اس گروپ میں ہندوستان اور پاکستان سب سے مضبوط دعویدار ہیں، لیکن باقی ٹیموں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔