لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامے کے بعد کیا واک آؤٹ
منی پور میں خواتین سے درندگی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا۔ اس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی ہوگئی ہے۔ وہیں دوسری طرف منی پورمیں دو خواتین کو سڑک پربرہنہ کرکے گھمانے اوران کے ساتھ درندگی کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت سے کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کارروائی نہیں کی گئی تو ہم کارروائی کریں گے۔