Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بھیم آرمی چیف چندرشیکھرآزاد پر 28 جون کو سہارنپور کے دیوبند میں جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ ان کی کارپر نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کی تھی، جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے حملہ آوروں کی گاڑی برآمد کی تھی۔

یونیفارم سول کوڈ پر وزیراعظم مودی کے ذریعہ دیئے گئے بیان کے بعد سے ہی پورے ملک میں اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ برسراقتدار جماعت اس کی خوبیاں بتا رہی ہے جبکہ اپوزیشن مخالفت کر رہا ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روز 'نیشنل ڈاکٹرز ڈے' کے موقع پرڈاکٹروں کے تعاون کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ڈاکٹرز ڈے پر، میں پوری ڈاکٹر برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بہارمیں سون ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے ندی کے پل پر گزشتہ دو دن سے 25 سے زیادہ ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

یونیفارم سول کوڈ سے متعلق سیاسی رسہ کشی کا دور چل رہا ہے۔ ایک طرف مرکز کی مودی حکومت نے اس سلسلے میں قدم اٹھایا ہے اور لا کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے وہیں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

Diamond League 2023: ہندوستان کے عظیم جویلن  تھروور (بھالا پھینکنے والے) اور اولمپئن نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر سے کمال کردیا ہے۔

مہاراشٹر کے بلڈھانا ضلع میں دیررات تقریباً 2 بجے دردناک حادثہ ہوگیا۔ بلڈھانا میں اسمردھی مہامارگ ایکسپریس وے پر اے سی بس پلٹ گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 26 مسافروں کی موت ہوگئی۔ حادثے کے وقت بس میں 32 لوگ سوار تھے، جبکہ لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ ہم بھلے ہندوستان کے خلاف میچ ہار جائے، لیکن ورلڈ کپ جیتنا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ قطعی نہیں چاہیں گے کہ ہندوستان کے خلاف میچ جیت جائے، لیکن ورلڈ کپ ہار جائے۔

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور اشرف کی بہن عائشہ نوری کی عرضی پر سپریم کورٹ سماعت کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد کے انکاونٹر کا بھی سپریم کورٹ سے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔عائشہ نوری نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مرکزی حکومت اور یوگی حکومت پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔

مرکزی حکومت نے تشارمہتا کو سال 2018 میں دو سال کے لئے ہندوستان کا سالسٹر جنرل مقررکیا تھا۔ دو سال تک اس اہم عہدے پر فائز رہنے کے بعد 2020 میں انہیں پہلی بار ایکسٹینشن دیتے ہوئے دوسری مدت دی گئی۔ اب تیسری مدت کے لئے انہیں ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس طرح سے تشار مہتا تین سال تک یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔