Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر2023 سے جاری جنگ کے لئے جنگ بندی معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس طرح سے دونوں ممالک میں خوشی کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دہلی میں اسمبلی الیکشن کے لئے ریاست کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی نے اسٹارکمپینرز کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مسلم طبقے سے صرف عمران حسین کو جگہ دی گئی ہے اور سینئر لیڈران کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ سب سے زیادہ سعادت مند مسلمان وہ ہے، جوفتنوں سے محفوظ رہے اوریہ ایک مسلمان کی خوبی اور لازمی صفت ہے کہ وہ سب کے لیے خیرخواہ ہوتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بارفرمایا کہ دین خیر خواہی کا نام ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ آج جو نکات میں رکھنے والا ہوں، یہ ترقی دہلی کی بنیاد رکھنے والا ہے۔ دہلی کو کس طرح سے آگے بڑھایا جائے، ان نکات پر آج ہم تبادلہ خیال کریں گے۔

اوکھلا کے موجودہ رکن اسمبلی نے کہا کہ کانگریس اور بے جی پی سکہ کے دو رخ ہیں۔ کانگریس نے جوکہا، بی جے پی نے وہ کیا۔بابری مسجد کی شہادت اس کی زندہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی تباہی اوربربادی کی ذمہ دار کانگریس ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ معاملے میں 14 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ ان کی اہلیہ کو بھی 7 سال کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان پرجمعرات کو چاقو سے حملہ کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔ اسی درمیان سیف علی خان کا ہیلتھ اپڈیٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سیف علی خان پرحملہ کرنے والے کی پہلی تصویرسامنے آگئی ہے۔ ایک شخص گزشتہ رات ان کے گھرمیں گھس گیا تھا۔ اس نے سیف علی خان پر چاقو سے 6 حملے کئے تھے، جس کے بعد سیف علی خان کواسپتال لے جایا گیا تھا۔ لیلاوتی اسپتال میں ان کی سرجری ہوئی۔

سپریم کورٹ دوسری عرضیوں کوسنتے ہوئے 12 دسمبرکو عبوری حکم جاری کرچکا ہے۔ اس حکم میں پورے ملک کی عدالتوں سے فی الحال مذہبی مقامات کے سروے کا حکم نہ دینے کوکہا گیا تھا۔

بی جے پی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے بھی پھٹکارلگائی اوراتنا ہی نہیں ان کی رپورٹ کو درکنار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سرگرمی کی جانچ کرنے کو بھی کہا ہے۔