Bharat Express

Amit Shah Playing Chess: امت شاہ نے کھیلا شطرنج، انسٹا پر پوتیوں کے شیئر کی خوبصورت تصویر، کہا-’ہمیشہ بہتر کی تلاش کریں…‘

وزیر داخلہ امت شاہ ایک تصویر میں اپنی دونوں پوتیوں کے ساتھ شطرنج کھیلتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ وہ تصویر انہوں نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اپنی دونوں پاتیوں کے ساتھ شطرنج کھیلتے ہوئے۔

Amit Shah Viral Photo: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ بچوں کے ساتھ بھی خوب وقت گزارتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی پوتیوں کے ساتھ شطرنج کھیلا۔ ان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کو انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشیئر کیا ہے۔ تصویر میں امت شاہ سفید کرتا-پاجامہ پہنے ہوئے نظرآرہے ہیں اور ان کی ننہی پوتیاں بھی شطرنج کھیلتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

اس تصویر کو امت شاہ نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ”ایک اچھی چال کے لئے سمجھوتہ نہ کریں، بلکہ ہمیشہ بہتر کی تلاش کریں۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amit Shah (@amitshahofficial)

برسراقتدار بی جے پی کے کارکنان اورحامی انہیں موجودہ وقت کی سیاست کا چانکیہ کہتے ہیں۔ وہیں امت شاہ کے بیٹے جے شاہ ہیں، جو اس وقت بی سی سی آئی کے سکریٹری ہیں۔

واضح رہے کہ امت شاہ کا پورا نام امت انل چندر ہے۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور ملک کے وزیرداخلہ ہیں۔ ان کی پیدائش 22 اکتوبر 1964 کے ممبئی کے خوشحال گجراتی فیملی میں ہوئی تھی۔ سال 2019 میں وہ 31ویں مرکزی وزیر داخلہ بنے۔ سال 2021 سے ہندوستان کے پہلے کوآپریٹنگ وزیرکے طور پر کام کر رہے ہیں۔

   -بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read