Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جامعہ اسلامیہ سنابل کے بانی اور معروف عالم دین مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ’’مسلمانان ہند کی تعلیمی وسماجی ترقی میں مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کا کردار‘‘ تھا۔

پروفیسرخالد اشرف نے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ درست ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا آج کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مگر اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے۔ مشینیں انسان ایجاد کرتا ہے نہ کہ مشینوں نے انسان ایجاد کیے ہیں، یہ معاملہ واقعی تشویش ناک اور قابل تاسف ہے کہ انسان اس کے چنگل میں پھنس جائے۔

بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان اب اپنی فیملی کے ساتھ منت چھوڑکر، کرائے کے گھرمیں شفٹ ہونے جا رہے ہیں۔ اب اچانک ایسا کیوں ہو رہا ہے، اس کی بھی وجہ جان لیجئے۔ شاہ رخ خان جہاں شفٹ ہوں گے، وہاں کا کرایہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

پاکستان کے چمپئنز ٹرافی سے باہرہونے کے بعد بابراعظم کوبھی بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔ بابراعظم بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے باہر ہوسکتے ہیں۔ وہیں پاکستانی ٹیم میں کئی اورتبدیلیاں ممکن ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کس پلیئنگ الیون کے ساتھ اترسکتی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے لدھیانہ مغرب کے ضمنی الیکشن کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور بزنس مین سنجیو اروڑہ کو پارٹی کی طرف سے اپنا امیدوار بنایا گیا ہے۔

بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا سے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی ملاقات کے بعد بہارمیں کابینہ کی توسیع پرمہر لگ گئی ہے۔ آج یعنی بدھ کی شام 4 بجے کابینہ کی توسیع کی جائے گی۔

ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان وادب: عصری تناظرات اورامکانات‘ کے افتتاحی اجلاس کی صدارت شکیل حسن شمسی نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی جاوید دانش (کناڈا) اور بطور مہمان اعزازی قربان علی نے شرکت کی۔ کلیدی خطبہ پروفیسر شافع قدوائی نے پیش کیا۔ استقبالیہ کلمات دہلی اردو اکادمی کے سکریٹری محمد احسن عابد اور تعارفی کلمات پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے پیش کئے۔ نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر شفیع ایوب نے نبھائی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تیر اندازی کی ٹیم نے جونیئر زمرے میں طلائی تمغہ اور سینئر زمرے میں نقرئی تمغہ کے ساتھ دیگر متعدد دیگر کھلاڑیوں کی حصولیابیوں کے ساتھ غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ جامعہ کی تیر اندازی ٹیم نے کل 12 تمغے حاصل کیے ہیں۔

راجستھان اسمبلی میں بی جے پی اورکانگریس کے درمیان تکرار مسلسل جاری ہے۔ اس درمیان، کانگریس کے ریاستی صدرگووند سنگھ ڈوٹاسرا کے بیان سے متعلق اسمبلی اسپیکرواسودیو دیونانی جذباتی ہوگئے۔

سیشن کے دوسرے دن ہی لیفٹیننٹ گورنرکے خطاب میں رخنہ اندازی کرنے کے الزام میں عام آدمی پارٹی کے سبھی موجود 21 اراکین اسمبلی کو تین دنوں کے لئے یعنی 28 فروری تک کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ صرف امانت اللہ خان کو نہیں معطل کیا گیا ہے۔