Bharat Express DD Free Dish

Nitish Kumar got a big shock from Lalu Yadav-s Iftar party: لالو یادو کی افطار پارٹی سے نتیش کمار کو لگا بڑا جھٹکا، چراغ پاسوان کی افطار پارٹی سے بھی مسلمم تنظیموں نے بنائی دوری

 بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر افطار پارٹیوں کا اہتمام کرکے سیاسی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی جانب سے بھی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ وہیں چراغ پاسوان کی افطار پارٹی کا مسلم تنظیموں نے بائیکاٹ کیا۔

لالو پرساد یادو کی افطار پارٹی سے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے۔ اس درمیان افطار پارٹیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بہاراسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظریہاں کی سیاست میں افطار پارٹی کا خاص اہتمام کیا گیا، اس پرہرکسی کی نظربھی رہی۔ نتیش کمار کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کی طرف سے بھی افطار پارٹی کا اہتمام پٹنہ میں کیا گیا۔ آرجے ڈی کے سربراہ اور بہارکے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ افطار پارٹی میں سابق نائب وزیراعلیٰ  تیجسوی یادو اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے خاص طورپر شرکت کی۔  گرانڈ الائنس یعنی عظیم اتحاد  کے تمام بڑے لیڈران  اورمسلم مذہبی تنظیموں کوپارٹی کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے بھی افطارپارٹی کا انعقاد کیا، لیکن مسلم تنظیموں نے ان کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کیا۔

آر جے ڈی لیڈرعبدالباری صدیقی کی سرکاری رہائش گاہ پرافطارپارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ لالویادو، تیجسوی یادو اوررابڑی دیوی نے پارٹی میں شرکت کی۔ افطار پارٹی میں سابق مرکزی وزیراورمرکزی وزیرچراغ پاسوان کے چچا پشوپتی پارس نے بھی شرکت کی۔ ان کی شرکت سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ عظیم اتحاد کا حصہ بن سکتے ہیں۔ افطار پارٹی میں کانگریس کا کوئی لیڈرنظرنہیں آیا، تمام کانگریسی لیڈران یاترا میں مصروف ہیں۔ اس افطار پارٹی میں میڈیا کے داخلے پرپابندی تھی اورعبدالباری صدیقی کی رہائش گاہ کے باہرمیڈیا کوروک دیا گیا ہے۔

لالویادو کی افطارپارٹی سے نتیش کمارکو لگا بڑا جھٹکا

لالو یادوکی افطار پارٹی سے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکوجھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ لالو یادو کی افطار پارٹی میں مسلم مذہبی تنظیموں کے کئی بڑے لیڈران نے شرکت کی۔ ان مسلم مذہبی تنظیموں نے حال ہی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں شرکت سے انکارکردیا تھا۔ ساتھ ہی سات مسلم مذہبی تنظیموں نے وزیراعلیٰ  نتیش کمارکی افطار پارٹی کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔ لالو یادوکی افطارپارٹی میں مسلم مذہبی تنظیموں کے شریک ہونے سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث تیزہوگئی ہے کہ بہار کی سیاست میں مسلم ووٹ بینک کے حوالے سے نئے مساوات قائم ہوسکتے ہیں۔

چراغ پاسوان نے بھی افطارپارٹی کا اہتمام کیا

مرکزی وزیراورلوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بھی پٹنہ میں ایل جے پی آرکے دفتر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ چراغ پاسوان کی افطار پارٹی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے علاوہ این ڈی اے کے کئی لیڈران نے شرکت کی۔ انہوں نے  روزہ داروں اوراین ڈی اے لیڈران کومدعوکیا تھا۔ مسلم مذہبی تنظیموں نے بھی چراغ پاسوان کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کیا، اس وجہ سے کسی بھی بڑی مسلم تنظیم کا نمائندہ چراغ پاسوان کی افطار پارٹی میں نہیں نظرآیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read