Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں راؤزایوینیو کورٹ نے منگل (25 فروری) کوسزا کا اعلان کیا۔ عدالت نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمارکو عمرقید کی سزا سنائی۔

ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کے صدرپروفیسرکے کے اگروال نے یونیورسٹی کے کیمپس میں پریس کانفرنس کے دوران نئے تعلیمی سیشن 26-2025 کے لئے داخلہ کے عمل کا آغاز کیا۔

الحاج محمد عرفان احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں بھارتیہ جنتا پارٹی ((بی جے پی) کو بھاری اکثریت کے ساتھ دہلی میں حکومت بنانے میں دہلی کی مسلم آبادی میں سے پسماندہ مسلم سماج نے دہلی کے 70 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے امیدواروں کو تقریباً 15 فیصد سے زیادہ ووٹ دے کر حکومت بنا نے میں بھرپور مدد کرکے خصوصی تعاون کیا، جس کیلئے دہلی کے پسماندہ مسلم سماج کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آرایس ایس کی ذیلی تنظیم بھارت بھارتی کے پروگرام میں ہندوستان بھرکی مختلف شخصیات کو ان کی سماج کے دبے کچلے لوگوں کی مدد اور تعاون کر نے کی بنیاد پر ان کی نہ صرف عزت افزائی کی گئی اورانہیں شیلڈ اور سرٹیفکٹ سے بھی نوازا گیا۔

نئی دہلی میں وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں ممتازماہرین، سفارت کاروں اور صحافیوں نے بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے فوری بحران پربات چیت کے لئے جمع ہوئے۔

سیمینار میں مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کا مسلمانان ہند کی تعلیمی و سماجی ترقی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیمینار میں مولانا رحمانی رحمہ اللہ کی حیات اورکارنامہ پردو جلدوں پر مشتمل کتاب کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

جنوری 2022 اور دسمبر 2024 کے درمیان ان مشنوں نے تقریباً 6.45 ملین عازمین حج کے کام کاج کو سنبھالا تھا۔ 29 جنوری 2025 کو جاری کئے گئے نئے آرایف پی میں ہردرخواست کے حساب سے سروس پرووائیڈرکوسروس چارجزکی ادائیگی کا فریم ورک دیا گیا ہے۔

یوپی حکومت کی اسٹیٹس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامع مسجد کے افسران سرکاری زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ کنواں عوامی زمین پرہے۔

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسرمظہرآصف نے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجیو کا استقبال کیا اور حج واکاتھن میں حصہ لیا۔

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے اہم فیصلہ صادرکرتے ہوئے پچھلی سماعت پردیئے گئے اسٹے میں توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی عدالت نے تازہ عرضداشتوں پرنوٹس جاری کرنے کی بجائے انہیں بطورمداخلت کاردرخواست داخل کرنے کی ہدایت دی۔