Bharat Express

Congress MPs Suspended: لوک سبھا سے اپوزیشن کے 3 اور اراکین پارلیمنٹ معطل، اب تک 146 اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ہوچکی ہے کارروائی

پارلیمنٹ میں ہنگامہ کر رہے اپوزیشن لیڈران کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات (21 دسمبر) کو تین مزید اراکین پارلیمنٹ کو اسپیکرنے ایوان کی خلاف ورزی کے الزام میں موجودہ سیشن سے معطل کردیا۔

لوک سبھا سے مزید تین اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔

Opposition MPs Suspended: لوک سبھا سے مزید تین اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیئے گئے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکرنے ایوان کی توہین سے متعلق کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نکل ناتھ، ڈی کے سریش اوردیپک بیج کو موجودہ سرمائی اجلاس سے معطل کردیا۔ اسی کے ساتھ معطل اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔ ان میں کل 100 اراکین پارلیمنٹ کے لوک سبھا کے ہیں۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے آج وقفہ سوالات ختم ہوتے ہی تینوں اراکین پارلیمنٹ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ آپ باربارایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کر رہے ہیں، تختیاں دکھا رہے ہیں، نعرے بازی کر رہے ہیں اور کاغذ پھاڑ کر لوک سبھا ملازمین پر پھینک رہے ہیں۔ یہ ایوان کے وقارکے خلاف ہے۔

اسپیکراوم برلا نے کیا کہا؟

اسپیکرنے نعرے بازی کررہے اپوزیشن اراکین سے کہا، ’’میں کبھی بغیروجہ کے کسی اراکین کو معطل نہیں کرنا چاہتا۔ آپ کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ آپ کو اختیارہے یہاں بحث کرنے اور اپنی بات رکھنے کا۔ آپ لوگ اپنی سیٹ پر جائیے، میں آپ کو وقفہ سوالات میں آپ کی بات رکھنے کا موقع دوں گا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ طریقہ صحیح ہے کیا؟ ایوان کا یہی وقار ہے کیا؟ (اراکین) منصوبہ بند طریقے سے معطل کرنے کی بات کر رہے ہیں، یہ صحیح نہیں ہے۔ کیا یہ ایوان کا وقارہے؟ (ممبران) منصوبہ بند طریقے سے انہیں معطل کرنے کی بات کر رہے ہیں، یہ درست نہیں ہے۔‘‘

اراکین پارلیمنٹ کے معطلی کا سلسلہ 14 دسمبرکو شروع ہوا تھا، جب اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سیندھ لگانے کے معاملے میں وزیرداخلہ امت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ 13 دسمبر کو دوپہرمیں پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا تھا، جب لوک سبھا میں دو نوجوان وزیٹرس گیلری سے فلور پر کود گئے تھے اور کین کے ذریعہ دھواں پھیلا دیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک سات افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔

    Tags: