Bharat Express

Sukesh Chandrashekhar on Jacqueline Fernandez: جیکلین فرنانڈیز کو سکیش چندر شیکھر نے دی کھلی دھمکی، خط لکھ کر کہا، تمہارے سبھی راز کھول دوں گا

سکیش چندرشیکھرنے جیکلین فرنانڈیزکے الزامات اورجیل انتظامیہ کواس کے خط لکھنے سے روک لگانے کا مطالبہ سے متعلق پھرسے ایک خط لکھا ہے۔

اروند کیجریوال کے خلاف الیکشن لڑے گا جیکلین فرنانڈس کا مبینہ بوائے فرینڈ سکیش چندر شیکھر!

نئی دہلی: 200 کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ معاملے میں اہم ملزم ٹھگ سکیش چندرشیکھر نے اب بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیزکوان کے سبھی پوشیدہ رازکھولنے کی دھمکی دی ہے۔ جیکلین فرنانڈیزنے دہلی ہائی کورٹ سے اس معاملے میں ان کے خلاف الزامات کو جھوٹا بتاتے ہوئے انہیں ہٹانے کے لئے اپیل کی تھی۔ اس کے بعد سکیش چندرشیکھرنے جیکلین فرنانڈیزکے الزامات اورجیل انتظامیہ کواس کے خط لکھنے سے روک لگانے کا مطالبہ سے متعلق پھرسے ایک خط لکھا۔ اس بارسکیش چندرشیکھرنے جیکلین فرنانڈیزسے ہوئی بات چیت، کال ریکارڈنگ، فائنانشیل ڈیٹیل اوراسکرین شاٹ جاری کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس سے پہلے منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم جیکلین فرنانڈیزنے اپنی اپیل میں دعویٰ کیا کہ سکیش چندرشیکھرنے اسے پھنسایا تھا۔ جیکلین نے حال ہی میں سکیش چندرشیکھرکی دھمکی سے سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت کا رخ کیا تھا۔ سکیش چندرشیکھرنے جیکلین فرنانڈیزکا نام لئے بغیرایک تازہ خط میں کہا کہ وہ اس شخص کی اصلیت کو اجاگرکرے گا اورچیٹ، اسکرین شاٹ، ریکارڈنگ وغیرہ سمیت سبھی نادیدہ شواہد سے پردہ اٹھائیں گے۔ سکیش نے کہا کہ ’اس شخص‘ نے اسے شیطان بنا دیا ہے۔ اس لئے اس کے پاس اس کی اصلیت کواجاگرکرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔

سکیش چندرشیکھرنے کہا کہ وہ ان سبھی غیرملکی لین دین اورسرمایہ کاری کا انکشاف کرے گا، جنہیں اس نے’اس شخص کی حفاظت‘ کے لئے اب تک خفیہ رکھا تھا۔ سکیش چندر شیکھر نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس نے جیکلین فرنانڈیز کے ایک اہم مقابلے سے آگے نکلنے کے لئے اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بڑھانے کے لئے کئی ملین ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ سکیش چندرشیکھر نے اپنے خط میں کہا کہ وہ اب قانون کے مطابق، ہرثبوت کو اجاگرکرنے کے لئے ہرممکن کوشش کرے گا۔

سکیش چندرشیکھرنے کہا کہ دنیا کوسچائی اوراصلیت جاننے کی ضرورت ہے۔ اس نے لکھا، ’’ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ میں مجروح، بے حس یا خاموش نہیں رہے گا، کسی کو معلوم ہونا چاہئے کہ سچ بہت طاقتورہوتا ہے۔ سکیش چندرشیکھرنے کہا کہ وہ ‘ابھی تک صدمے میں تھا، کیونکہ آپ  کسی کی حفاظت کرتے ہیں، وہ پلٹ جاتے ہیں، آپ کو پیٹھ میں زورسے حملہ کرتے ہیں، کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ اب وہ محفوظ ہیں۔ وہ خود کو متاثرہ کے طور پر دکھاتے ہیں اورالزام تراشی کا کھیل شروع کرتے ہیں اورکہتے ہیں کہ دیکھو، یہاں شیطان، برا آدمی ہے۔‘‘

-بھارت ایکسپریس

Also Read