Bharat Express

Money Laundering Case

منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ طے شدہ قانون کے خلاف نقطہ نظر پیش کرنے پر مرکز کی سرزنش کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم کسی بھی قیمت پر قانون کے خلاف نقطہ نظر پیش کرنے میں مرکز کے طرز عمل کو برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ سال 2022 میں ہی تحقیقاتی ایجنسی نے پی ایم ایل کے تحت چارج شیٹ داخل کی تھی، جو تھانے پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی تھی۔ جس میں بھتہ خوری سمیت کئی سنگین الزامات شامل تھے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے دفتر سے برآمد ہونے والی ڈائری میں درج ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک سال میں 100 کروڑ روپے کا لین دین کرتا تھا۔ اس ڈائری میں اس ماہ کے حسابات ملے ہیں۔

دہلی وقف بورڈ میں بھرتی میں بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں بند ذیشان حیدر اور داؤد ناصر کو سپریم کورٹ نے بڑی راحت دیتے ہوئے دونوں کو ضمانت دے دی ہے۔

ای ڈی نے ستمبر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جھارکھنڈ میں کچھ بنگلہ دیشی خواتین کی مبینہ دراندازی اور اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا تھا۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بامبے ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ اطلاعات  کے لیے بتاتے چلیں کہ یہ معاملہ پراپرٹی اٹیچمنٹ سے متعلق ہے، جس میں ای ڈی نے شلپا  شیٹی اور راج ک کندرا کوممبئی اور پونے میں اپنے گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا،

امانت اللہ خان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دو ایف آئی آرز سے متعلق ہے۔ وقف بورڈ میں بے ضابطگیوں سے متعلق سی بی آئی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرا دہلی اے سی بی کے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے سے متعلق ہے۔

ای ڈی نے اظہر الدین کو تازہ سمن جاری کیا ہے اور انہیں 8 اکتوبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اظہر الدین ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں اور وہ اس وقت کانگریس پارٹی کے لیڈر ہیں۔

اس معاملے کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ روشن باغ، مغربی بنگال میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق کمانڈنٹ نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے قریب جانوروں کے اسمگلروں سے رشوت لی تھی۔

ای ڈی نے 4 اپریل کو سیکشن 174 اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت شکایت درج کی تھی، جو ایجنسی کو پی ایم ایل اے سیکشن 50 کے تحت جاری کردہ سمن کی عدم تعمیل پر سمن جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔