Delhi Court issued summons to Dharmendra: دھوکہ دہی کے معاملے میں معروف اداکار دھرمیندر کے خلاف عدالت نے سمن کیا جاری،20 فروری کو پیش ہونے کا حکم
شکایت کنندہ سشیل کمار کا معاملہ یہ ہے کہ اپریل 2018 کے مہینے میں، شریک ملزم نے دھرمیندر کی جانب سے این ایچ-24/این ایچ-9، اتر پردیش پر گرم دھرم ڈھابہ کی فرنچائز کھولنے کی پیشکش کے ساتھ ان سے رابطہ کیا تھا۔
Terror Funding Case:رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دائر کی ضمانت کی عرضی، عدالت نے این آئی اے سے کیا جواب طلب
بارہمولہ کے رکن اسمبلی رشید انجینئر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک بار پھر عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دی ہے۔
Delhi court grants bail in MCOCA case: پولیس نے ملزم Saurav Bhargav alias Bhinda کے خلاف مکوکا کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، اسے گرفتاری سے پہلے دکھایا گیا تھا مفرور
تیس ہزاری عدالت کے خصوصی جج شیوالی شرما نے حقائق اور حالات پر غور کرنے کے بعد ملزم کو ضمانت دے دی۔ اس پر سلمان تیاگی گینگ کا رکن ہونے کا الزام ہے
Brij Bhushan Sharan Singh: جنسی ہراسانی کیس میں عدالتی حکم پر برج بھوشن شرن سنگھ کا ردعمل، کہا ‘میں فیصلے کا…’
دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے خاتون پہلوانوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف آج یعنی جمعہ (10 مئی) کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
AAP MLA Amanatullah Khan: امانت اللہ خان کی مشکلات میں اضافہ، ضمانت پر ای ڈی نے پھر بھیجا سمن، کہا- 29 اپریل کو پیش ہوں
امانت اللہ خان 18 اپریل کو ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے جب سپریم کورٹ نے اس معاملے میں اے اے پی ایم ایل اے کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔ اس دوران، ای ڈی کے دفتر میں داخل ہونے سے پہلے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، آپ ایم ایل اے نے دعوی کیا تھا کہ جب وہ وقف بورڈ کے چیئرمین تھے، انہوں نے قوانین کی پیروی کی اور قانونی رائے لینے کے بعد اور نیا ایکٹ (بورڈ کے لیے) جو آیا تھا۔
Delhi News:وکیل نے وکیل دفاع پر حملہ کرنے کی کوشش کی، عدالت نے بار باڈی کو کارروائی کرنے کا کہا
کیس میں جب مدعا علیہ کے وکیل دلائل کے جواب میں اپنا موقف پیش کر رہے تھے تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے انتباہ کے باوجود مداخلت کرتے ہوئے مدعا علیہ کے وکیل کو غیر ضروری طور پر اکسایا۔
Waqf Board case: عید سے پہلے امانت اللہ خان کیلئے آئی بری خبر، عدالت نے سمن جاری کرکے 20 اپریل کو کیا طلب، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
یہ پورا معاملہ وقف کی جائیداد کو فروخت کرنے کا ہے اور اس امانت میں خیانت کا ہے، اسی معاملے میں امانت اللہ خان کو ای ڈی بار بار انہیں سمن جاری کررہی تھی جس پر امانت اللہ خان جواب نہیں دے رہے تھے البتہ جب ای ڈی اس معاملے میں عدالت کے سامنے شکایت لے کر پہنچی تو عدالت نے کہا کہ امانت خان کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہوکر جواب دیں۔
Ankit Saxena Murder Case: انکت سکسینہ قتل کیس میں دہلی کی عدالت نے اپنا فیصلہ کیا محفوظ
مجرموں کے خلاف الزامات میں آئی پی سی کی دفعہ 302 (قتل) اور 34 (مشترکہ ارادے کو آگے بڑھانے میں متعدد افراد کی طرف سے کئے گئے اعمال) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہناز بیگم کو بھی تکلیف پہنچانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔
Delhi Court verdict on Muslims: ‘گود لینے والے بچے کو مسلم خاندان میں بھی جائیداد کا حق ہے’، دہلی کورٹ کا بڑا فیصلہ
اے ڈی جے پروین سنگھ نے وضاحت کی کہ ملک کے رائج قانون کے تحت، شریعت سے قطع نظر، ایک مسلمان جس نے شریعت ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت اعلامیہ داخل نہیں کیا ہے، بچے کو گود لے سکتا ہے۔
Delhi News: عدالت نے ہنگامہ آرائی اور بک شاپ جلانے کے 3 ملزمان کو کیا بری، گواہوں کے بیانات مسترد
عدالت نے فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے دیال پور علاقے میں فسادات کے دوران ہنگامہ آرائی اور کتاب کی دکان کو جلانے کے تین ملزمان کو بری کر دیا۔