Nisar Ahmad
Bharat Express News Network
جسٹس ورما کو ہٹانے کے لئے مواخذہ، راہل گاندھی سمیت 145 اراکین پارلیمنٹ نے کئے دستخط، لوک سبھا اسپیکر کو سونپی گئی تجویز
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے علاوہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، روی شنکرپرساد، راجیو پرتاپ روڑی، پی پی چودھری، سپریا سولے اورکے سی وینوگوپال مواخذے کی تحریک پردستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ اب جسٹس ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
Bangladesh FT-7 BGI Fighter Jet Crash: بنگلہ دیش ایئرفورس کا FT-7 BGI فائٹر جیٹ کریش، ڈھاکہ میں کالج پرگرا طیارہ، کئی طلبا کی موت کا خدشہ
بنگلہ دیش ایئرفورس کا ایف-7 طیارہ ڈھاکہ میں تباہ ہوگیا۔ یہ طیارہ کالج کی ایک عمارت پرگرا، جس میں طلبا پڑھائی کررہے تھے۔ حادثے میں کئی طلبا کی موت کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ حالانکہ واضح طور پر مہلوکین کی تعداد جاری نہیں کی گئی ہے۔
بے قصور مسلمانوں کو 18 سال جیل میں رکھا، کسی کے والد مرگئے کسی کی بیوی، ممبئی ٹرین دھماکہ کے فیصلے پر بولے اسدالدین اویسی
سال 2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکے میں ہائی کورٹ سے بری کئے گئے ملزمین کے بارے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ 12 مسلم مرد 18 سال سے جیل میں ہیں، وہ بھی اس جرم کے لئے، جوانھوں نے کیا ہی نہیں۔ ان کی سنہری زندگی جیل میں ضائع ہوگئی۔
Mumbai Train Blasts 2006 Case: ممبئی ٹرین دھماکہ معاملے کے سبھی 12 ملزمین بری، ہائی کورٹ نے کیا اہم تبصرہ
بامبے ہائی کورٹ نے 11 جولائی 2006 کو ہوئے ممبئی ٹرین دھماکہ معاملے میں 12 ملزمین کو بری کردیا۔ اس دوران ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کیا۔ بم دھماکے میں 180 افراد کی جان گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان گواہوں کی گواہی کو بھی نا منظور کردیا، جن میں ٹیکسی ڈرائیور شامل تھے۔
Parliament Monsoon Session 2025: پہلگام حملہ اورآپریشن سندور کے موضوع پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، کارروائی ملتوی، راہل گاندھی نے لگایا بڑا الزام
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ وزیر اعظم مودی سیشن سے پہلے ملک کو پیغام دیں گے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مرکزی حکومت کو گھیرنے کے لیے 8 ایشوزکی فہرست تیارکی ہے۔ ایسے میں پہلے دن ہی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کا امکان ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹی سخت رویہ دکھا سکتی ہے۔
LG Manoj Sinha on Terrorism: پاکستان کو آنے والے وقت میں چکانی ہوگی بڑی قیمت… دہشت گردی پر جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے دی سخت وارننگ
جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے پاکستان کودہشت گردی کے حوالے سے سخت وارننگ دی ہے۔ انڈس واٹرٹریٹی کی معطلی کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی قیمت پردہشت گردی کو مزید برداشت نہیں کرے گا اور ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
Palestinian Solidarity March: نئی دہلی میں فلسطینی یکجہتی مارچ پرحملے کا الزام، مظاہرین نے دیا پرامن مزاحمت کا جواب
مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے، پوسٹراوربینرزاٹھا رکھے تھے، جن پر ’فلسطین آزاد ہو‘، ’غزہ زندہ ہے‘، اور’ظلم کے خلاف ہم ایک ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مارچ کے آخری مرحلے میں مظاہرین نے ’ہم سب فلسطین ہیں‘ کا نعرہ لگا کر یکجہتی کا پیغام دیا۔
محمد شمی کی سابق اہلیہ نے پھراٹھایا سوال، حسین جہاں نے خود پرلگے الزامات پر دی صفائی
حسین جہاں کا ایک پوسٹ سرخیوں میں ہے۔ اس پوسٹ میں حسین جہاں نے اپنے اوپر لگے الزامات پر صفائی پیش کی ہے۔ حسین جہاں نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹ پھیلا جا رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ حسین جہاں کے پوسٹ میں اورکیا ہے؟
Jamaat-e-Islami Hind Organizes National History Conference: ہندوستانی معاشرے میں مسلم خواتین کا کیا ہے کردار؟ جماعت اسلامی ہند کی شعبہ خواتین کی طرف قومی کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں کلیدی خطبہ جنوبی نیوہیمپشائریونیورسٹی اورسینٹ لیویونیورسٹی میں انڈیا فیکلٹی کی سپروائزرڈاکٹرسنگیتا سکسینہ نے پیش کیا۔ انہوں نے بہار اوربنگال کی مستند تاریخی دستاویزوں کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم خواتین کی ان خدمات کا واضح نقشہ پیش کیا، جوانہوں نے آزادی ہند کی جدوجہد، تعلیمی شعبے، سماجی اصلاحات، ادب اورتجارت کے میدانوں میں انجام دیں ہیں۔
Horrific Bus Accident in Iran: ایران میں خطرناک بس حادثہ، کم از کم 21 افراد کی موت اور 34 افراد زخمی
ایران کے جنوبی علاقے میں ایک خوفناک بس حادثہ پیش آیا ہے۔ اس میں کم ازکم 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فارس صوبے کی ایمرجنسی تنظیم کے سربراہ مسعودعابد نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت شیرازکے جنوب میں پیش آنے والے اس حادثے میں 34 دیگرافراد زخمی بھی ہوئے۔





