جموں کے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے تباہی کا منظر ہے۔
جموں وکشمیر میں زبردست بارش ہو رہی ہے۔ اس درمیان ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے تباہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کئی گھروں کے بہنے اور دبنے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔ علاقے میں بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس درمیان وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ حالات سنگین ہے، وہ خود حالات پرنظر بنائے ہوئے ہیں۔
ڈوڈہ کے کمشنرنے ایکس پرکہا کہ مسلسل بارش، لینڈ سلائیڈ اورپتھروں کے گرنے کے سبب جنگل وارنالے پراین ایچ-244 (ڈوڈہ-کشتواڑ) پرنقل وحمل پوری طرح سے ٹھپ ہوگیا ہے، کیونکہ سڑک کا ایک حصہ بہہ گیا ہے۔ لوگوں سے اپیل ہے کہ بحالی تک سفرسے بچیں۔
#WATCH | Doda, J&K | The water level of the Chenab River increases due to heavy rainfall pic.twitter.com/iV3u7KqWqP
— ANI (@ANI) August 26, 2025
جموں کا دورہ کریں گے عمرعبداللہ
عمرعبداللہ نے کہا، ”جموں کے کئی حصوں میں صورتحال کافی سنگین ہے۔ میں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کرنے کے لئے سری نگر سے جموں جانے والی اگلی فلائٹ سے جاؤں گا۔ اس درمیان ایمرجنسی بحالی کاموں اوردیگرضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنروں (ڈی سی) کو اضافی رقم دستیاب کرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔”
حالات سے نمٹنے سے نمٹنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری
وہیں مرکزی وزیرجتیندر سنگھ اورادھم پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ ابھی ابھی ڈوڈہ کے ڈی سی ہرویندر سنگھ سے بات کی۔ ان کے مطابق، بھلیسا کے چروا علاقے میں اچانک سیلاب آنے کی اطلاع ملی ہے۔ ابھی تک اس اچانک آئے سیلاب سے کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زبردست بارش کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جموں علاقے کی انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبرجاری کئے ہیں۔
District wise Helpline numbers
For Emergency please contact the following numbers: https://t.co/an6QeFeZuE pic.twitter.com/SVLiiq8CiB
— Divisional Commissioner Jammu (@Divcomjammu) August 26, 2025
فی الحال راحت کی امید نہیں
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جموں علاقے کے لئے 26 اگست 2025 کے ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بعض مقامات پرشدید بارش کا امکان ہے۔ صبح 8:30 بجے سے دوپہر01:00 بجے کے درمیان جموں وکشمیرکے مختلف حصوں میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔ سانبا میں 136.0 ملی میٹر، برمل (کٹھوعہ) 97.5 ملی میٹر، جموں میں 93.0 ملی میٹر، بھدرواہ (ڈوڈا) 92.0 ملی میٹراورریاسی 84.0 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ افسرنے صبح 10:30 بجے کہا کہ اگلے 40 گھنٹوں میں جموں ڈویژن میں درمیانی اوسط سے بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دریائے بسنتر، توی اورچناب کے پانی کی سطح اس وقت وارننگ لیول پرہے۔ احتیاط کے طور پر، رہائشیوں اورسیاحوں کوسختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دریا کے کناروں اورسیلاب زدہ علاقوں سے دوررہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

