اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو اب بھی دنیا دیکھ رہی ہے اوربنجامن نیتن یاہوکی فوج عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے سب سے بڑے اسپتال الناصرہاسپٹل پر فضائی حملہ کردیا، جس میں 5 صحافیوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلامی تعاون تنظیم یا آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے لیڈران نے بھی اسرائیل کی بزدلانہ حرکتوں کی مذمت کی ہے اور اس کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل مسلسل اس طرح کی غیرانسانی حرکتیں کرتا رہا ہے اور پوری دنیا مذمت کرتی رہی ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے جدہ میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل کی اقوام متحدہ سے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اسپتال پراسرائیلی حملے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بنجامن نیتن یاہونے بھی دنیا کی مخالفت کے بعد افسوس کا اظہارکرتے ہوئے معافی مانگی ہے یا یہ کہا جائے کہ نیتن یاہونے گھڑیالی آنسو بہائے ہیں توغلط نہیں ہوگا۔ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ کے اسپتالوں پرحملے کرتی رہی ہے اورنیتن یاہوکی انسانیت پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔ اس پورے معاملے سے متعلق بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب چینل کا یہ خصوصی انٹرویو دیکھ سکتے ہیں۔
اسرائیل مسلسل اس طرح کی غیرانسانی حرکتیں کرتا رہا ہے اورپوری دنیا مذمت کرتی رہی ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے سعودی عرب کے جدہ میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل کی اقوام متحدہ سے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اسپتال پراسرائیلی حملے پرناراضگی ظاہرکی ہے۔ بنجامن نیتن یاہونے بھی دنیا کی مخالفت کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے یا یہ کہا جائے کہ نیتن یاہو نے گھڑیالی آنسو بہائے ہیں توغلط نہیں ہوگا۔ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ کے اسپتالوں پر حملے کرتی رہی ہے اورنیتن یاہوکی انسانیت پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔ اسلامی ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ یعنی یونائیٹیڈ نیشن کی رکنیت کی شرائط کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اوآئی سی کے وزرائے خارجہ نے غزہ پراسرائیل کے قبضے اورمکمل فوجی کنٹرول کے اعلان کی مخالفت کی۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سیکورٹی کونسل سے آئندہ ماہ ستمبرمیں ایک اسپیشل سیشن منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوآئی سی نے گریٹراسرائیل کے تصورکی بھی مخالفت کی۔ اوآئی سی نے بنجامن نیتن یاہو کے ان بیانات کواشتعال انگیزی اورممالک کی خودمختاری پرحملہ قراردیا۔ تنظیم نے کہا کہ ایسے بیانات بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ علاقائی اوربین الاقوامی امن کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔ کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق 22 ماہ سے جاری اسرائیل اورحماس کی جنگ میں کم ازکم 192 صحافی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں 189 فلسطینی صحافی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں طبی پیشے یا میڈیکل ڈپارٹمنٹ سے وابستہ 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اگر مجموعی طورپربات کی جائے توغزہ میں اب تک 63 ہزار لوگ مارے گئے ہیں، جن میں 80 فیصد عام شہری ہیں۔ ساتھ ہی لاکھوں افراد بھکمری کا شکار ہیں اورانہیں علاج نہیں مل پا رہا ہے۔ آخرکاراتنی بڑی ہلاکت کے بعد بھی بنجامن نیتن یاہوخون کا پیاسا ہے اورانسانیت پوری طرح سے ختم ہوچکی ہے۔ پوری دنیا کواب اسرائیل پرنکیل کسنا چاہئے تاکہ معصوم صحافیوں اوربے گناہ شہریوں کا قتل عام روکا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


