Bharat Express DD Free Dish

Israel Strikes

ایرانی صدر نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ ’’صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان پر نئے حملے سیزفائر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایسے اقدامات مذاکرات کو بے معنی بنا دیتے ہیں۔ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔ ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔‘‘

مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے  سعودی عرب کے جدہ میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل کی اقوام متحدہ سے رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بنجامن نیتن یاہو نے بھی دنیا کی مخالفت کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے یا یہ کہا جائے کہ نیتن یاہو نے  گھڑیالی آنسو بہائے  ہیں تو غلط نہیں ہوگا۔

صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیٹی یا کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کے مطابق، اسرائیل اورحماس کا تنازعہ میڈیا کارکنوں کے لئے خونریز ترین تنازعات میں سے ایک رہا ہے۔ غزہ میں تقریباً 22 ماہ سے جاری اس تنازعہ میں کل 192 صحافی مارے جا چکے ہیں۔

سول پروٹیکشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک الگ بیان کے مطابق، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ شہر میں ایک گھر پر بم حملے کے بعد چار افراد کی لاشیں خان یونس کے یورپی اسپتال منتقل کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیل نے تل ابیب پر حوثی ڈرون حملے کے جواب میں یمن پر حملہ کیا ہے۔ حوثی سے منسلک المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ ہفتہ کو ہوئے اس حملے میں حدیدہ میں تیل کے ایک ڈپو اورایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس اسرائیلی ڈرون حملے میں اب تک تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہیں۔