Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے پیر کے روز وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے تقریباً تین سال بعد ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اب برج بھوشن سنگھ نے ملاقات سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

جگدیپ دھنکھڑکے استعفیٰ کے بعد اب نئے نائب صدرکے انتخاب کا عمل شروع ہوجائے گا۔ این ڈی اے جلد ہی امیدوارکا اعلان کر سکتا ہے، اس میں کئی اہم لیڈران کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک بی جے پی کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اترپردیش اوراتراکھنڈ حکومت کوسپریم کورٹ نے کانوڑ یاترا کے دوران ڈھابوں پرکیوآرکوڈ لازمی قراردینے کے حکم پر راحت دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ یاترا اختتام پرہے اورڈھابہ مالک قانونی دفعات پر عمل کریں گے۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکم مذہبی امتیاز کو فروغ دیتا ہے اور سپریم کورٹ کے گزشتہ سال کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے اپنے استعفیٰ سے 11 دن پہلے 2027 میں ریٹائرہونے کی بات کہی تھی۔ وہ ہندوستان کے تیسرے نائب صدرہیں، جنہوں نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔

آرجے ڈی رکن اسمبلی مکیش روشن نے کہا کہ بہارمیں بی جے پی الیکشن تک اپنا وزیراعلیٰ بنانا چاہتی ہے۔ جے ڈی یوکہنا ہے کہ این ڈی اے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کیا جاتا ہے۔

ہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کی جانچ پرکہا کہ معاملہ سلجھانے کا جھوٹا دکھاوا کرنا اور اس کے ذریعہ ملزمین کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جانا، سماج کوجھوٹی یقین دہانی کراتا ہے، یہ بہت خطرناک ہے۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹراے ٹی ایس کے لئے شرمندگی کی بات ہے کیونکہ اسی نے اس پورے معاملے کی جانچ کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمین کو فوراً جیل سے رہا کیا جائے اگر وہ کسی اور مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو یعنی کہ عدالت نے سال 2006 سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملزمین کی جیل سے رہائی کا راستہ صاف کردیا ہے۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹسٹ 23 جولائی سے مینچسٹرمیں کھیلا جائے گا۔ اس میچ سے پہلے محمد سراج نے جسپریت بمراہ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی شروعات ہنگامے کے ساتھ ہوئی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آپریشن سندوراورپہلگام حملے سے متعلق ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا، جس سے لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت معنیٰ خیزبحث کے لئے تیارہے۔

جیو کی کل ڈیٹا ٹریفک بھی سہ ماہی میں24 فیصد بڑھ کر 54.7 بلین جی بی ہوگئی، جس نے ڈیجیٹل استعمال کے لیے نئے معیارات مرتب کیے ہیں۔ صارفین نے ایک بارپھربہت زیادہ ڈیٹا استعمال کیا، جو انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے۔ فی گاہک ڈیٹا کی کھپت 37 جی بی مہینہ رہی۔