Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


یوپی کے فتح پور ضلع میں امن وامان کویقینی بنانے کے لئے پولیس اورضلع انتظامیہ نے مقبرے کے ایک کلومیٹرکے دائرے میں سبھی سڑکیں بند کردی ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے مرکز میں حماس کا آخری گڑھ المواسی ہے۔ یہ ریتیلا علاقہ گھنی آبادی والا ہے، جہاں حماس کے جنگجوؤں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل کے اس قدم کی دنیا بھرمیں مذمت ہو رہی ہے کیونکہ اس سے غزہ میں انسانی بحران مزید گہرا ہوسکتا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈارکا کہنا ہے کہ جموں و کشمیرکے عوام نے اپنا مینڈیٹ دیا ہے اوراپنے نمائندوں کو منتخب کیا ہے۔ منتخب نمائندے ہی مقامی لوگوں سے متعلق معاملات کوآگے بڑھائیں گے، ایسے میں نامزد اراکین کیا کریں گے۔ عمران نبی ڈار نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل ہے۔ یہ وزارت داخلہ کا جواب ہے، جسے ہائی کورٹ نے مرکزسے طلب کیا ہے۔

ٹیکس ماہرین کی مدد سے ٹیکس جمع کروانا 999 روپئے سے شروع ہوگیا ہے۔ ریفنڈ ٹریکنگ اور ٹیکس نوٹس الرٹس بھی ایپ پر دستیاب ہوں گے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئرکرکے الیکشن کمیشن پرسوال اٹھایا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈیا بلاک کے اراکین پارلیمنٹ کے احتجاج میں ہم سب پوچھ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن راہل گاندھی کے سنجیدہ سوالات کا سنجیدہ جواب کیوں نہیں دے سکا؟

مقبرے کو بی جے پی ضلع صدر نے مندربتایا۔ اسی دعوے کے بعد سے فتح پور میں تنازعہ شروع ہوگیا۔ ضلع صدر نے اس مقبرے کو ایک ہزار سال پرانا ٹھاکرجی اور شیوجی کا مندربتایا تھا۔ الزام لگایا کہ مندرتوڑکر یہاں مقبرہ بنایا گیا ہے۔ پیرکے روز مقبرے کے باہربڑی تعداد میں ہندو تنظیم کے لوگ پہنچے تھے۔

راہل گاندھی نے حال ہی میں الیکشن کمیشن پربے ضابطگیوں کے سنگین الزامات لگائے تھے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کے 30 رکنی وفد کوآج ملاقات کے لئے بلایا ہے۔ یہ میٹنگ آج دوپہر12 بجے مقررکی گئی ہے۔ میٹنگ سے قبل کانگریس کی جانب سے مارچ نکالا گیا۔

بنگالی مسلمانوں پر استحصال کے موضوع پر نوید حامد نے کہا کہ سب سے پہلی ذمہ داری بنگال حکومت کی ہے، لیکن بنگال حکومت نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔ لیکن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی لیگل ٹیم اس موضوع پر کام کر رہی ہے تاکہ عدالت جانے سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں۔

مسلم تنظیموں کے وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے ووٹوں کی لوٹ، ایس آئی آر، غیرقانونی انہدام، بنگالی مزدوروں کو نشانہ بنانے اور دہشت گردانہ بم دھماکوں پر حکومت کے دوہرے رویے کو ملک کے لئے خطرناک اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کو ملی تنظیموں کا وفاق سمجھا جاتا ہے۔ یہ تنظیم دعویٰ بھی کرتی رہی ہے کہ ملک کی ملی تنظیموں کا یہ مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ حالانکہ اس تنظیم کو ہمیشہ انتشار کا سامنا رہا ہے۔ کبھی الگ گروپ بنانے اورکبھی دوحصوں میں منقسم کرکے قوم کومشکل میں ڈالنے کا عمل چلتا رہا ہے۔ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کو ایک بار پھرانتشارکا سامنا ہے۔