Urdu Conclave 2026

بھوجپوری اداکارہ نے انڈسٹری چھوڑنے کا کردیا اعلان، پون سنگھ پرلگایا غلط طریقے سے چھونے کا الزام

بھوجپوری سنیما کے سپراسٹار پون سنگھ ان دنوں تنازعہ میں ہیں۔ حال ہی میں لکھنؤ میں ایک پرموشنل ایونٹ کے دوران ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں وہ اپنی کواسٹار اورہریانوی اداکارہ انجلی راگھو کی کمرچھوتے ہوئے نظرآئے۔

Anjali Raghav on Pawan Singh: بھوجپوری سنیما کے سپراسٹار پون سنگھ ان دنوں تنازعہ میں ہیں۔ حال ہی میں لکھنؤ میں ایک پرموشنل ایونٹ کے دوران ان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں وہ اپنی کو-اسٹاراور ہریانوی اداکارہ انجلی راگھو کی کمرچھوتے ہوئے نظرآئے۔ اس حادثہ کے بعد پون سنگھ سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول ہو رہے ہیں۔ وہیں، اب انجلی نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف رکھا ہے اور واضح طور پرکہا ہے کہ وہ اب بھوجپوری فلموں اورگانوں میں کام نہیں کریں گی۔

انجلی نے کہا-”عوامی طورپرایسا ٹچ کرنا کیسے برداشت کروں“

انجلی راگھو نے انسٹا گرام پرویڈیوشیئرکرکے کہا، ”دو دن سے مسلسل مجھے لوگ میسیج کررہے ہیں کہ اس وقت میں نے ایکشن کیوں نہیں لیا، تھپڑ کیوں نہیں مارا، لیکن جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ہنس رہی تھی یا مزے لے رہی تھی، میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں۔ کیا کسی لڑکی کو عوامی طورپرایسا ٹچ کرکے کوئی جائے گا تو کیا اسے خوشی ہوگی؟“

شوٹ پرسب نارمل تھا، لیکن ایونٹ میں سب بدل گیا: انجلی

انجلی نے بتایا کہ جب انہیں گانے کے شوٹ کے لئے بلایا گیا تھا تو انہوں نے واضح کردیا تھا کہ کوئی فحش ڈریس یا ڈبل میننگ سین نہیں ہوگا۔ شوٹ پر سب ٹھیک رہا، اس لئے انہوں نے لکھنؤ ایونٹ کے لئے ہاں کردیا۔ انہوں نے کہا، ”میں اسٹیج پر عوام سے بات کررہی تھی، تبھی پون سنگھ نے بولا کہ تمہارے کپڑوں پر کچھ لگا ہے۔ مجھے لگا شایت ٹیگ لگا ہوگا، اس لئے میں نے ہنس کربات ٹال دی، لیکن بعد میں میری ٹیم نے بتایا کہ کچھ بھی نہیں تھا۔ تب مجھے بہت برا لگا۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anjali Raghav (@anjaliraghavonline)

پون سنگھ کے شہر میں تھا ایونٹ

انجلی نے مزید کہا کہ اس وقت انہیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا کریں کیونکہ ایونٹ پون سنگھ کے ہی شہر میں تھا اوربھیڑ پوری طرح ان کی حمایت کررہی تھی۔ انہوں نے کہا- ”وہ لوگ انہیں بھگوان مان رہے تھے۔ اگرمیں وہیں اسٹیج پرکچھ بولتی توکیا کوئی میرا ساتھ دیتا؟ میں نے سوچا کہ بیک اسٹیج جاکربات کروں گی، لیکن تھوڑی دیربعد وہ اسٹیج سے اترکرچلے گئے۔ اس کے بعد اعلان ہوا کہ ایونٹ دوبارہ سے شروع ہوگا، اس لئے میں بھی نیچے اترکروہاں سے چلی گئی اوروہاں ایونٹ ختم ہوچکا تھا۔ میں نے ان کی ٹیم سے بات کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن کسی نے میرا فون نہیں اٹھایا اور نہ ہی مجھ سے میرا حال چال پوچھا۔“

پون سنگھ کی پی آرٹیم سے ملی دھمکی

انجلی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں فون پروارننگ دی گئی کہ پون سنگھ کی پی آرٹیم بہت مضبوط ہے، اس لئے کچھ بھی غلط پوسٹ نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف جھوٹی باتیں پھیلائی جائیں گی۔ اسی خوف سے انہوں نے پہلے خاموش رہنا بہترسمجھا۔ انجلی نے کہا- ”اب یہ معاملہ کافی بڑھتا جا رہا ہے اور مجھے ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہئے، آپ لوگ مجھے بتاؤ میں کیا کروں؟“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anjali Raghav (@anjaliraghavonline)

بھوجپوری انڈسٹری میں کام نہیں کریں گی انجلی

انجلی راگھو نے واضح طور پر کہا، ”کسی بھی لڑکی کو اس کی اجازت کے بغیر ٹچ کرنا (چھونا) غلط ہے۔ اگریہی حادثہ ہریانہ میں ہوتا تو وہاں کی عوام خود جواب دے دیتی۔ اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بھوجپوری انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔ میں اپنے ہریانہ میں اور فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔“

کون ہیں انجلی راگھو؟

انجلی راگھو ہریانوی میوزک انڈسٹری کی مشہور ڈانسر اوراداکارہ ہیں۔ ’چندراول دیکھوں گی‘ اور’گرے یہ آنسو‘ جیسے گانوں سے انہیں خاص پہچان ملی ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read